ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر چوکیدار کی اسکول ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے. جہاں سرکاری اسکول کے احاطے کے اندر ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر گارڈ نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول سید اکبر نوشہرہ میں ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر چوکیدار آپے سے باہر ہوگیا اور ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائرنگ کے بعد اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طلبہ شدید خوفزدہ ہو گئے۔ دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور چوکیدار کو گرفتار کر لیا۔ڈی ای او نوشہرہ کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو سات دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے، علیمہ خان
فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس ناجائز ہے، ابھی تک کسی کو اندر نہیں جانے دیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیرِ سماعت ہیں، وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹرائل فیملی اور وکلاء کے بغیر ہو، اندر جرح ہو رہی ہے گواہ پیش ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ ٹرائل غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے۔