سارک اسنوکر چمپئن شپ، آصف ہم وطن محمد نسیم کوہراکر فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کولمبو(اسپورٹس ڈیسک)سارک اسنوکر چمپئن شپ میں عالمی چمپئن محمد آصف نے ہم وطن محمد نسیم اختر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی چمپئن محمد آصف نے سخت جدوجہد کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی سابق عالمی جونیئر چمپئن محمد نسیم اختر کو3-5 سے مات دے کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کر دیں۔محمد نسیم اختر بھارتی کھلاڑی کمال چاؤلہ کو 2-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔آج فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ سری لنکا کے طحہ ارشاد سے ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
سیکرٹری قانون راجا نعیم کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-01-2
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری قانون راجہ نعیم اختر کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دیدی ۔راجہ نعیم اختر وزارت قانون و انصاف میں بطور سینئر ٹیکنکل ایڈوائزر تعینات ہیں۔راجہ نعیم اختر کو سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔