کیواسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پاکستان نے اسنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹاکر تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: تیسری سارک اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستان کے محمد آصف نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارت کے سابق عالمی چیمپیئن پنکج ایڈوانی کو شکست سے دوچار کیا۔
پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم اسکور سے ہرایا، پاکستان کے بابر مسیح کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔
بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی 3 بار انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں، جسے بابر مسیح نے دھول چٹائی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپیئن بن گئے، بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ برابر
یاد رہے کہ اسنوکر پروفیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹ کے پہلی اور دوسری پوزیشن والے کھلاڑی کو انٹری ملے گی ، بیسٹ آف سیون کے فائنل میں بابر میسح کا سامنا چینی کیوئسٹ سے ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسنوکر بابر مسیح بھارت پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسنوکر بھارت پاکستان
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے الزامات مسترد کر دیے
—فائل فوٹوپاکستان نے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے بےبنیاد، اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ الزامات مسترد کر دیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزیرِ اعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت کے جنگی بیانیے اور نفرت انگیز رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں گمراہ کن اور ناقابلِ قبول ہیں۔
نئی دہلی /راولپنڈی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے...
ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں، بھارت کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بناتا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی قیادت کو ذمے داری اور ضبط کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ اشتعال انگیز بیانات سے خطے میں امن کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن، استحکام اور تعمیری مکالمے کےلیے پُرعزم ہے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، عالمی برادری بھارت کے جنگی بیانیے اور نفرت انگیز رویے کا نوٹس لے۔