کشمیری عوام کی پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمعیہ ساجد نے کہا کہ آج کا کنونشن دراصل کشمیری عوام کی طرف سے دنیا کو یہ دوٹوک پیغام ہے کہ کشمیر کی منزل پاکستان ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن اور کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منعقدہ تاریخی و شاندار پاکستان زندہ باد کنونشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری اور وابستگی پر آج بھی اسی طرح قائم ہیں جس طرح ہمارے اسلاف نے 19 جولائی 1949ء کو قراردادِ الحاق پاکستان پیش کرتے وقت اس کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمعیہ ساجد نے کہا کہ آج کا کنونشن دراصل کشمیری عوام کی طرف سے دنیا کو یہ دوٹوک پیغام ہے کہ کشمیر کی منزل پاکستان ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کنونشن نے نہ صرف پاکستان کے ساتھ تعلق کو مضبوطی سے اجاگر کیا ہے بلکہ نئی نسل کے دلوں میں بھی اس عہدِ وفا کو تازہ کر دیا ہے۔ سمعیہ ساجد نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت اور مسلم کانفرنس کی مسلسل جدوجہد نے ایک بار پھر کشمیری عوام کو متحد کر کے یہ بات واضح کر دی ہے کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ اپنے رشتے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع دراصل کشمیریوں کے جذبات، قربانیوں اور پاکستان سے محبت کا مظہر ہے جو کسی دباؤ یا جبر سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس ہی وہ جماعت ہے جس نے کشمیری عوام کو ہمیشہ صحیح سمت دکھائی اور آج بھی اسلاف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعلق کو اپنی منزل سمجھتی ہے۔ پاکستان زندہ باد کنونشن کے کامیاب انعقاد نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیری عوام ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سمعیہ ساجد نے کہا پاکستان کے ساتھ مسلم کانفرنس کشمیری عوام نے کہا کہ
پڑھیں:
عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے: صدرِ مملکت
—فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے۔
یومِ شہدائے جموں کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 6 نومبر1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔
صدر زرداری کا کہنا ہے کہ نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور ہوئے، جموں کا قتلِ عام جدید تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی، کشمیری عوام کی قربانیاں جموں وکشمیر کی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی آبادیاتی تبدیلی کے خطرناک منصوبے کا حصہ ہے، بھارتی اقدامات جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان جموں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیری عوام کے انصاف، وقار اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔