وزیراعظم اور صدر پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر پاکستان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا رکن منتخب
دونوں رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دین اسلام، اعتماد اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہیں اور ہمیشہ قائم رہیں گے۔
وزیراعظم کا پیغام
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریاض کے حالیہ دورے کے دوران انہیں اور پاکستانی وفد کو ملنے والا والہانہ استقبال اور محبت سے بھرپور مہمان نوازی ناقابلِ فراموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی سعودی قیادت اور عوام کی اس بے مثال محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر سعودی عرب کے ترقیاتی سفر پر فخر کرتا ہے جو شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت افروز قیادت میں جاری ہے۔
صدر پاکستان کا پیغام
صدر پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے قلیل عرصے میں اپنی قیادت کی بصیرت اور عزم کے ساتھ ترقی و استحکام کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقدس مقامات خانہ کعبہ اور روضۂ رسولؐ کی وجہ سے پاکستانی قوم کو سعودی عرب سے گہری روحانی وابستگی ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات کو غیر معمولی استحکام عطا کرتی ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ دفاع اور سلامتی کے شعبے میں نئی شراکت داری اور سعودی وژن 2030 کے تحت معیشت اور سرمایہ کاری میں تعاون دونوں ملکوں کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔
پاک سعودی تعلقات اور عوامی سطح پر وابستگی
وزیراعظم اور صدر دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشکل وقت میں سعودی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستانی عوام اس کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
٩٥ عامًا من العز والفخر ????????
في المادة نشارككم الفرحة ونبارك لوطننا الغالي هذا اليوم العظيم ????
عزنا بطبعنا، وعزنا بأصالتنا ،وعزنا بوحدتنا ✨#عزنا_بطبعنا #اليوم_الوطني_٩٥ #SaudiNationalDay #المادة pic.
— المادة | ALMADAH (@AlmadahApp) September 23, 2025
لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور وہاں کی تعمیر و ترقی میں سرگرم ہیں، جو دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت دیتا ہے۔
مزید استحکام کا عزم
وزیراعظم اور صدر پاکستان نے اپنے پیغامات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا اور ہر میدان میں تعاون کو بڑھائے گا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مملکت سعودی عرب کو ہمیشہ خوشحالی، امن اور عظمت سے نوازے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی عرب کے صدر پاکستان کہ پاکستان نے کہا کہ اور صدر
پڑھیں:
وزیراعظم سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات، 27 ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی اختیارات طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آج مختلف اتحادی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں، جن میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے پر مشاورت اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے متعلق شقیں شامل کی جائیں تاکہ مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح پر فراہم کیے جائیں اور عوامی مسائل بروقت حل ہو سکیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئینی ترمیم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحاد رواں ماہ 27 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کی تیاری میں مصروف ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر مشاورت جاری ہے اور اتحادی جماعتوں کی تجاویز کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ یہ اہم ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور ہو سکے۔
اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ پی پی رہنما پارٹی کے سی ای ای اجلاس سے قبل وزیراعظم سے ملاقات کر کے آئینی ترمیم پر اپنے نکات پیش کریں گے۔ پی پی وفد میں فاروق ایچ نائیک، مرتضیٰ وہاب، عرفان قادر، راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور شیری رحمن شامل ہوں گے جب کہ حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی موجود ہوں گے۔
علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی کے وفد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے پارٹی کے رہنماؤں کو آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا اور مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کر کے مجوزہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کو قومی اسمبلی سے 14 نومبر کو منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کر کے ایجنڈے اور اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے، تاہم اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت نہیں کی۔