فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج  مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کے ایجنڈے میں دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی اور اسلامو فوبیا سمیت عالمی مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنا بھی شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اعلیٰ سطح کی  تقریبات اور خصوصی اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔

شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے حکام اور عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی طے ہیں جن میں مختلف خطوں کے مسائل اور باہمی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان اقوام متحدہ شریک ہوں گے شہباز شریف کریں گے

پڑھیں:

اقوام متحدہ اجلاس میں ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوگی، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

ترجمان وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات شیڈول ہونے کی تصدیق کردی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے بائیں بازو کے گروپوں کے خلاف مزید اقدامات متوقع ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹرمپ جلد قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکیے، پاکستان، اور اردن کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جبکہ اُن کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات طے ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ یوکرین، ارجنٹینا اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے جبکہ صدر ٹرمپ اقوام متحدہ میں اہم تقریر کریں گے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ اس ہفتے ٹک ٹاک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ولین لیویٹ نے کہا کہ مغربی ممالک کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے سے صدر ٹرمپ متفق نہیں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن میں ملاقات ہوگی۔

دریں اثنا نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

اس سے قبل دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور یہاں ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ اجلاس میں ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوگی، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
  • شہباز شریف، اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے
  • فلسطین کے دو ریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج، وزیراعظم شریک ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیراعظم آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے
  • دورہ امریکا؛ وزیراعظم 6 مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کرینگے
  • وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ
  • وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا جائیں گے