پاک فضائیہ کے سربراہ سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے منگل کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون اور مشترکہ ٹریننگ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں گہرے اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کو پاک فضائیہ میں جدتوں سے متعلق آگاہ کیا اور انفرااسٹرکچر کے ذریعے فضائیہ کو جدید بنانے کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔
ایئر چیف نے کہا کہ اسٹریٹیجک اقدامات فضائیہ کی تیاری اور کثیرالجہتی جنگ میں تکنیکی برتری کو مزید بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحرین مذہبی، تاریخی اور عسکری تعلقات بہترین تعاون کی صورت میں نمایاں ہیں۔
ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی غیرمعمولی کارکردگی پر مبارکباد دی اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور شاندار جرات کو سراہا۔
ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے ٹریننگ کے شعبے میں اشتراک بڑھانے کی خواہش ظاہر کی، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے مشقوں کے ذریعے مشترکہ تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور دوطرفہ مشقیں اور تربیتی منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ایس پی آر کے مطابق ملاقات دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کی عکاس ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ
پڑھیں:
جعلی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کی سرحدی کارروائیاں تیز
بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (BGB) نے بین الاقوامی سرحدی علاقوں میں جعلی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے انسدادِ جعلسازی کی کارروائیاں اور خفیہ نگرانی مزید تیز کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور میں جعلی کرنسی کی فیکٹری سے کروڑوں روپے کے نوٹ برآمد
بی جی بی حکام کے مطابق، جعلی نوٹوں کی ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے خصوصی آپریشنز جاری ہیں، جب کہ عوامی آگاہی مہمات کو بھی مزید مضبوط کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو جعلی کرنسی کی شناخت اور رپورٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد
بی جی بی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جعلی کرنسی سے متعلق کسی بھی سرگرمی یا معلومات فوری طور پر حکام کو فراہم کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BGB بارڈر گارڈ بنگلہ دیش بنگلہ دیش جعلی کرنسی