توشہ خانہ 2 کیس میں آخری 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ‘ جرح کل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں آخری 2 گواہان کے بیان ریکارڈ کرلیے گئے، دونوں گواہان کے بیانات پر کل 24 ستمبر کو وکلائے صفائی جرح کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذولفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک استغاثہ کی جانب سے پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران توشہ خان 2 کیس کے آخری 2گواہان نیب افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد پرویز کے بیانات قلمبند کرلیے گئے، دونوں گواہان کے بیانات پر کل 24ستمبر کو وکلا صفائی جرح کریں گے۔ توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے گواہان کی شہادت مکمل ہو گئی، مزید کوئی گواہ پیش نہیں کیا جائے گا، مقدمہ میں مجموعی طور 20 گواہان کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے، مقدمہ میں 18گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے۔ سماعت کے موقع پر عمران خان کی تینوں بہنیں، بشری بی بی کی بیٹی مہر النسا احمد بھی کمرہ عدالت موجود تھیں، سماعت کے دوران وکلائے صفائی ارشد تبریز اور ظہیر عباس چودھری بھی عدالت موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گواہان کے بیانات توشہ خانہ 2 کیس توشہ خان
پڑھیں:
ٹاؤن ملازمین کی پنشن کا مسئلہ حل نہ ہوسکا‘ سماعت ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں ٹاؤن ملازمین کی پنشن کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، توہین عدالت کی درخواست کی سماعت چھے اکتوبر تک کیلیے ملتوی کردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں وکیل کاکہنا تھا کہ میئر کراچی نے عدالت میں پنشن کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی ، کے ایم سی کے وکیل کاکہنا تھا کہ ٹاؤن ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کی ذمہ داری کے ایم سی کی نہیں، میئر نے مشروط اور عبوری مدت کیلیے ٹاؤن ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کی پیشکش کی تھی، شرائط میں ٹاؤنز کو ملازمین کی حتمی فہرستیں اور محکمہ بلدیات کو ادائیگی کیلیے محکمہ فنانس کو سمری پیش کرنا شامل تھا ،تاہم ابھی تک دونوں شرائط پر عملدرآمد نہیں ہوا، اس لیے پنشن کی ادائیگی ممکن نہیں ، عدالت نے ہدایت کی کہ کیٹیگریز کے مطابق فہرست پیش کی جائے ،ہر پنشنر کا علیحدہ سے اسٹیٹس بتایا جائے۔