Jasarat News:
2025-11-07@14:24:54 GMT

فرحان غنی کاسرکاری ملازمین پرتشددکیس میںگواہان طلب

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میںٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کا کیس عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔چنیسر ٹائون کے چیئرمین فرحان غنی کے خلاف ،ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی جہاں فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت کاکہنا تھا کہ کتنے گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے؟ اور کب کئے گئے؟ تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ دو گواہان کے 161 کے بیانات ریکارڈ کئے گئے، گواہان کے بیانات 24 اگست کو ریکارڈ کئے گئے،عدالت کا کہناتھا کہ گواہان کے بیانات کے مطابق سرکاری کام بند کروایا گیا، عدالت کاکہنا تھا کہ ملزمان کو جس سیکشن کے تحت ضمانت پر رہا کیا گیا اور درخواست عدالت میں جمع کروائی گئی، وہ کہاں ہے؟ مدعی کے وکیل وہ قانون عدالت میں پیش کریں، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ احاطہ عدالت میں کوئی غیر قانونی کام ہوگا تو پریزائڈنگ افسر اسے روکے گا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عدالت میں گواہان کے کے بیانات

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا ریلیف، کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کر دیا۔ وزارت ہاؤسنگ و ورکس نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان وزارت ہاؤسنگ کے مطابق نئی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے طے کی گئی ہیں، اور اس کا اطلاق وفاقی حکومت کے تمام ملازمین بی ایس-1 تا 22 پر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں: واپڈا کے اغوا کیے گئے پانچ ملازمین 55 دن بعد بازیاب
  • 27 ویں ترمیم نظام پر قبضے کی منصوبہ بندی، جماعت اسلامی مخالفت کریگی: حافظ نعیم 
  • لاہور،پی ایچ اے کے ملازمین ہڈیارہ ڈرین کے کنارے شجرکاری کررہے ہیں
  • اسٹیل ملز میں قائم دکانوں و گھروں کے کرایے کاکیس
  • بھارت: خواتین ملازمین کے ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف
  • پنجاب حکومت نے چھٹی اور اے سی آر نظام مکمل طور پر آن لائن کر دیا
  • وفاقی ملازمین کا احتجاج، جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس بند ہونے پر کام بند
  • حیدرآباد، واپڈا کا نجکاری کیخلاف ملک گیر احتجاج
  • وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا ریلیف، کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ
  • ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی عائد