سری لنکا سے جیت کے لیے پرامید ہیں، بھارت سے دوبارہ فائنل میں مقابلہ ہوگا: صاحبزادہ فرحان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف شکست کے باوجود پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو پورا یقین ہے کہ وہ اگلے اتوار کو فائنل میں ایک بار پھر بھارت کا سامنا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: صاحبزادہ فرحان کا نصف سینچری کے بعد منفرد انداز میں جشن
اتوار کو کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 172 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شاندار رہا اور 9.
سری لنکا کے خلاف منگل کو ہونے والے میچ سے متعلق صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ سری لنکا سے میچ جیت جائیں گے، فائنل میں دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
اپنی نصف سنچری کے بعد منفرد انداز میں جشن منانے سے متعلق انہوں نے کہا میں عموماً 50 رنز مکمل کرنے کے بعد کوئی جشن نہیں مناتا، یہ بالکل اچانک کیا گیا تھا۔ لوگ جو بھی سوچ رہے ہیں مجھے اس کی پرواہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان کے دوسرے اینڈ پر موجود رہنے سے انہیں کھل کر کھیلنے کا اعتماد ملا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ پہلے میچ میں بھارت کی جانب سے روایتی مصافحہ نہ کرنے کے بعد یہ تلخی برقرار رہی۔
اتوار کے میچ کے بعد بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے کہا آج یہ بالکل سادہ سا جواب تھا، وہ (پاکستانی کھلاڑی) بلاوجہ ہمارے ساتھ الجھ رہے تھے، مجھے یہ رویہ پسند نہیں آیا، اس کا جواب میں نے اپنے بیٹ سے دیا۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد کہا ہماری بیٹنگ بہت اچھی رہی لیکن جب باری بولنگ کی آئی تو انہوں نے پاور پلے میں میچ ہم سے چھین لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، بنگلہ دیش نے حیران کن طور پر سری لنکا کو شکست دے دی
یاد رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں سپر فور مرحلے کی 2 بہترین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایشیا کپ پاکستان سری لنکا صاحبزادہ فرحان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ پاکستان سری لنکا ایشیا کپ سری لنکا کے بعد
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :