وادی تیراہ کا معاملہ؛ وزیراعلیٰ مظاہرین سے مذاکرات کے لیے باڑہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
پشاور:
خیبر: وادی تیراہ شاڈالے اکاخیل سانحہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور مظاہرین سے مذاکرات کے لیے باڑہ پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ نے قبیلہ اکاخیل کے ملک ظاہر شاہ آفریدی کے حجرے میں تیراہ واقعے کے متاثرین سے تعزیت کی اور کہاکہ تیراہ واقعے قابل افسوس ہے، شہداء کے لئے جو اعلان کیا گیا ہے وہ رقم متاثرہ خاندانوں کو دی جائیگی، انہوں نے شہداء کو دہشت گرد کہنے کی بھی مذمت کی۔
وزیر اعلی نے مشران سے کہا کہ آپ لوگ ایک کمیٹی تشکیل دیں تاکہ عسکری حکام کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، کمشنر پشاور، صوبائی وزیر سہیل آفریدی، ایم این اے اقبال آفریدی، باڑہ سیاسی اتحاد کے صدر ہاشم خان، سابقہ ایم پی اے شفیق آفریدی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، مقامی عمائدین اور بڑی تعداد میں مظاہرین موجود تھے۔
اطلاعات کے مطابق باڑہ سیاسی اتحاد سمیت دیگر مشران نے کمیٹی تشکیل دے دی جو کہ آئی جی ایف سی کے ساتھ مذاکرات کے لیے پشاور روانہ ہوگئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا اسمبلی :پشاور کے سرکاری اسکولوں اور طلبہ و طالبات کی تفصیلات پیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-08-22
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پشاور کے سرکاری اسکولوں اور طلبہ و طالبات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پشاور بورڈ کے ماتحت سرکاری اسکولوں کی تعداد 1619 ہے، مردانہ اسکول 891 اور زنانہ اسکول 728 ہیں‘ پشاور بورڈ کے زیر انتظام اساتذہ کی تعداد 16 ہزار 300 ہے، مردانہ اساتذہ 6985 اور زنانہ اساتذہ 9315 ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانات میں طلبہ کی تعداد 27 لاکھ 22 ہزار 225 اور طالبات 26 لاکھ 99 ہزار 416 ہیں، گزشتہ 5 سال میں طلبہ و طالبات کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 2020ء میں لڑکوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 396 اور لڑکیوں کی ایک لاکھ 70 ہزار تھی‘ 2024 میں لڑکوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 498 اور لڑکیوں کی 2 لاکھ 21 ہزار 739 ہوگئی۔