data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 291 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 58 ہزار 236 پربند ہوا ہے جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین اختتامی سطح ہے۔ شیئرز بازار میں آج ایک ارب 78 کروڑ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 54 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

کاروباری روز کے آغاز پر مارکیٹ نے مثبت انداز میں پیش رفت کی اور ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 159,046.

60 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا جو مارکیٹ کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے .تاہم کچھ دیر کے لیے فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انڈیکس کچھ نیچے آیا مگر دن کے اختتام پر پھر بھی مثبت زون میں بند ہوا۔

پورے دن کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب 2 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت تقریباً 37.51 ارب روپے رہی جو کہ گزشتہ کاروباری دن کی 58.72 ارب روپے مالیت کے مقابلے میں کچھ کم تھی۔کاروبار کے دوران 483 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 194 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 252 کے شیئرز میں کمی، جبکہ 37 کمپنیوں کے نرخ مستحکم رہے۔

سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں طور پر بینکاری، سیمنٹ، کھاد، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاور سیکٹر اور ریفائنری کے شعبوں میں دیکھی گئی۔ انڈیکس میں نمایاں کردار ادا کرنے والے بڑے اسٹاکس میں این آر ایل، حبکو، ایماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی ایل شامل تھے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں وومن باکسنگ کوچنگ کیمپ کا اختتام، خواتین کھلاڑیوں میں کٹس اور سرٹیفیکیٹس تقسیم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (رپورٹ:مقصود احمد خان) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خواتین ونگ کی وائس پریزیڈنٹ مس وینا مسعود نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے سمر کوچنگ کیمپ کے انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ ایرینا، ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں دو ماہ جاری رہنے والے ٹیلنٹ ہنٹ سمر وومن باکسنگ کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کمتر نہیں ہیں اور کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہی ہیں۔

اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اولمپک چارٹر پر عمل پیرا ہیں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ہونے والے نیشنل گیمز کے لیے تمام ایسوسی ایشنز بھرپور تیاری میں مصروف ہیں، اور امید ہے کہ خواتین کے ایونٹس میں بھی سندھ کی ٹیمیں شاندار کارکردگی دکھائیں گی، جس کے لیے یہ کوچنگ کیمپ سنگ میل ثابت ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر وومن باکسنگ کھلاڑیوں میں کٹس اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ، سیکریٹری عبدالرزاق، عابد حسین بروہی، محمد یونس پٹھان، آرگنائزنگ سیکریٹری مس سمیعہ رفیق، گوہر رضا، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی سمیت دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 159 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا
  • دو روزہ فر نیچر لیونگ ایکسپوکا اختتام، پاکستانی مصنوعات جگہ بنارہی ہیں،امان پراچہ
  • مختلف حقوق کے ساتھ شیئرز کے اجراء سے متعلق مسودہ ترامیم
  • اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مجموعی طور پر تیزی ریکارڈ کی گئی
  • کراچی میں وومن باکسنگ کوچنگ کیمپ کا اختتام، خواتین کھلاڑیوں میں کٹس اور سرٹیفیکیٹس تقسیم
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤکے مندی کاشکار: کاروبار کے اختتام پرسرمایہ کاروں کو نقصان
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر