2025-11-09@01:33:56 GMT
تلاش کی گنتی: 1154
«عدالت کارروائی»:
انسداد دہشتگردی عدالت نیعمران خان کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔عدالت نے کیس...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے اس درخواست پر فیصلے میں کہا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو مسترد کیا گیا، اور اس کے ساتھ ہی عدالت نے خاتون وکیل پر کسی قسم کا بھاری جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ جج کے خلاف کسی کارروائی کا درست فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔ جسٹس ثمن رفعت نے صرف “آبزرویشنز” دیں...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔
بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر کی جانب سے ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور مصنوعی ذہانت کے خودکار نظام کے تحت خلاف ورزیوں پر ای چالان بھیجے جا رہے ہیں، مگر کراچی کی سڑکوں پر نہ زیبرا کراسنگ موجود ہے اور نہ ہی اسپیڈ لمٹ کے واضح سائن بورڈ نصب ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر کی خستہ حال سڑکیں اور ترقیاتی منصوبوں کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات شہریوں کو متبادل یا غلط راستے اپنانے پر...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ اسموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس میں کہا کہ مجھے ای پی اے کے افسران سڑکوں پر مانیٹرنگ کرتے چاہئیں، ڈائریکٹرز سڑکوں پر کھڑے ہو کر دیکھیں کون سی گاڑیاں دھواں چھوڑتی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ دو تین روز میں اے کیو آئی بہتر ہوا ہے اور اسے برقرار رکھنا ضروری ہے۔ عدالت نے ای پی اے افسران کے ڈیوٹی روسٹرز طلب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لاہور سمیت موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ جب میں سڑک پر نکلتا ہوں تو درجنوں گاڑیاں دھواں چھوڑتی...
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کر دی۔ شیخ رشید احمد نے درخواست اپنے وکیل سردار عبدالرزاق خان کے ذریعے دائر کی۔ گزشتہ روز شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم انہیں ایئر پورٹ پر روک دیا گیا۔ عدالتی حکم ہونے کے باوجود امیگریشن حکام نے عمرہ پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے انہیں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے کی اجازت دی تھی۔ توہین عدالت پٹیشن کی سماعت پیر 10 نومبر کو ہوگی۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بٹر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔ جمعرات کو اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر مبینہ تشدد سے متعلق کیس کی سماعت وکلاء کی حاضری کے بعد 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلاء پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چند روز قبل پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا تھا
سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ ’رانو‘ کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے چڑیا گھر کی بدانتظامی، جانوروں کی حالتِ زار اور ناکارہ سہولیات پر برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس فیض شاہ پر مشتمل بینچ نے کی۔ عدالت کے روبرو کے ایم سی، محکمہ بلدیات اور محکمہ جنگلی حیات کے نمائندے پیش ہوئے۔ ’رانو‘ اسلام آباد منتقل، درخواست غیر مؤثر ہو چکی: وکیل کے ایم سی سماعت کے آغاز پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ مادہ ریچھ ’رانو‘ کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔کے ایم سی کے وکیل بیرسٹر اسد احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ رانو کی منتقلی ہو چکی ہے، اس...
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے فائل واپس چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کسی دوسرے بینچ میں لگانے کی سفارش کردی۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حسان نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 9 مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، تھانہ سرور روڈ پولیس نے میری کسٹڈی ملٹری کو دے دی، کسی عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی طور پر مجھے ملٹری کے حوالے کیا گیا۔ استدعا کی...
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔پی ٹی آئی رہنما متعدد بار طلب کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض قریشی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت، سیکرٹری بلدیات اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔یہ درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد نے سماعت کے لیے مقرر کی، جس میں اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض قریشی سمیت دیگر درخواست گزار شامل تھے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 آئینِ پاکستان سے متصادم ہے، کیونکہ اس کے تحت بیوروکریسی کو ایسے اختیارات دیے گئے ہیں جو منتخب عوامی نمائندوں...
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی، تاہم علی امین گنڈاپور یا ان کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہ ہوا۔ ان کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ 2022 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے دوران علی امین گنڈاپور کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک شخص سے...
آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت، علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا.سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کردی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا.عدالت نے آڈیو لیک کیس پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ 2022 میں...
میگا کرپشن؛ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسٹینوگرافر نے اربوں روپے کی خوردبرد کا اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) آر ڈی اے میگا کرپشن اسکینڈل میں راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسٹینو گرافر جہانگیر احمد نے اقبال جرم کر لیا۔ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ ڈھائی ارب روپے کرپشن میں میرا حصہ ایک کروڑ 35 لاکھ روپے تھا ۔ ادارے کے افسران نے 2 ارب 50 کروڑ کی کرپشن کی۔ ملزم کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور ہونے کے بعد پہلی 4.5 ملین روپے کی قسط عدالت جمع کرا دی گئی۔ کیس کے مرکزی ملزم خود کشی کرنے والے سابق ڈائریکٹر فنانس کا بھائی جیل منتقل کردیا گیا ہے جب کہ...
اسلام آباد: انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے پر عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو جواب دینے کے لیے آخری مہلت دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی قرارداد کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے تحریری جواب جمع نہیں کرایا، جس پر عدالت نے جواب کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو جواب جمع کرانے کےلیے ایک ہفتے کی آخری مہلت دیدی۔ دورانِ سماعت انجینئر محمد علی مرزا کی جانب سے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس میں فریق بننے کا فیصلہ سامنے آیا، جس کی متفرق...
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے پیش نظر اتوار کے روز کمرشل سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز دے دی۔ عدالت نے مارکیٹیں رات دس بجے اور ریسٹورنٹس رات گیارہ بجے بند کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک دو ماہ یا چار ہفتے ایسا کرنا پڑے گا۔ شادی ہالز بھی پورے دس بجے بند ہونے چاہیئں۔ شادیوں پر ون ڈش کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے لیکن اس کا ماحولیات سے تعلق نہیں۔ 2023ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں دس بجے بند ہوں گی لیکن اس کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ نوٹیفکیشن پر پر عملدرآمد کرائیں۔ شہر میں پانچ منٹ کے لیے بھی ٹریفک بند نہیں ہونی...
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید عدالت سے اجازت ملنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، تاہم امیگریشن حکام نے انہیں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سفر کی اجازت نہیں دی۔ شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ ہی سے اپنے وکیل اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح طور پر انہیں عمرے کے لیے جانے کی اجازت دی تھی اور عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی پہنچا دی گئی تھی، حتیٰ کہ...
اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم وہ احتساب عدالت...
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے نیپرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور فریقین سے 19 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ دورانِ سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ کیا جو مرکزی کیس میں فریق نہیں، نیپرا نے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد اور از خود نوٹس کے تحت ٹیرف 32 روپے فی یونٹ مقرر کیا۔ وکیل نے بتایا کہ حکومت نے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تو کے...
خدیجہ شاہ—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ خدیجہ شاہ نے امریکی شہریت چھوڑ دی، بانیٔ پی ٹی آئی کی پیشکش قبول کرلیامریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی پارٹی میں شمولیت کی آفر قبول کرتے ہوئے اپنی امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے ایک مقدمے میں سزا کے بعد روپوش ہو چکی ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اشتہار شائع کر کے یکم دسمبر تک رپورٹ...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم وہ احتساب عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لہذا اُنہیں مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ درخواست گزار احتساب عدالت میں پیش ہوں اور نیب انکوائری جوائن کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیب درخواست گزار کے ساتھ...
اسلام آباد: ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئیں کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں عدالت نے مسترد کردیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاز، ٹیلی نار، زونگ، یوفون، وارد، پی ٹی سی ایل اور وائی ٹرائب کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کمپٹیشن کمیشن کو ٹیلی کام سمیت تمام شعبوں میں انکوائری کا اختیار حاصل ہے۔ واضح رہے کہ کمپٹیشن کمیشن نے گمراہ کن مارکیٹنگ پر ٹیلی کام کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ یہ شوکاز نوٹسز پری پیڈ کارڈز پر اضافی فیس ’’سروس مینٹیننس‘‘ فیس پر کیے گئے تھے جب کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے 2014ء سے نوٹس پر اسٹے حاصل کر رکھا تھا ۔ موبائل کمپنیوں...
—فائل فوٹو اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ غربی کراچی نے بارودی مواد برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان سرمد علی اور غنی امان چانڈیو کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔بارودی مواد برآمدگی کے مقدمے میں سی ٹی ڈی حکام نے سخت سیکیورٹی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو بکتر بند گاڑی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزمان سرمد علی اور غنی امان چانڈیو کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ دونوں ملزمان کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 63 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے اور پولیس کی ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ای چالان کے بھاری جرمانوں کیخلاف ایک اور شہری نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست گزار جوہر عباس نے راشد رضوی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ سندھ حکومت نے جولائی 2025 میں ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 40 ہزار مقرر کی۔ اس تنخواہ میں راشن، یوٹیلیٹی بلز، بچوں کی تعلیم و دیگر ضروریات ہی پوری نہیں ہوتیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ فریقین کو ہدایت دیں کہ ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے پر عدالت کو مطمئن کریں، عائد کیئے گئے جرمانوں کے عمل کو فوری طور معطل کیا جائے۔ درخواست گزار نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف دائر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کمیشن کو معیشت کے تمام شعبوں میں انکوائری اور کارروائی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔عدالت کے فیصلے نے ٹیلی کام انڈسٹری کے اس طویل مقدمے کا اختتام کر دیا جو گزشتہ ایک دہائی سے زیرِ سماعت تھا۔تفصیلات کے مطابق جاز، ٹیلی نار، زونگ، یوفون، وارد، پی ٹی سی ایل اور وائی ٹرائب سمیت 7 بڑی کمپنیوں نے کمپٹیشن کمیشن کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ کمپنیوں کا مؤقف تھا کہ ٹیلی کام سیکٹر پہلے ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے ضابطوں کے تحت کام کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کا کیس،عدالت نے 8سال بعد درخواست کا فیصلہ سنادیا۔سینئر سول جج جنوبی عباس مہدی نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹرک مالکان اور ڈرائیور کو چار کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ،ہرجانہ مقتولین کے لواحقین کو ادا کیا جائے گا عدالت کاکہنا تھا کہ ہرجانے کی رقم 1 ماہ کے اندر ادا کی جائے، حادثہ نارتھ کراچی میں نومبر 2017 کو پیش آیا تھا درخواست گزار کا موقف تھا کہ مقتول عمر اور اْسکا دوست غیاث موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، ٹرک نے پیچھے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عمر جاں بحق جبکہ غیاث زخمی ہوا، لواحقین کی جانب سے...
اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کو کارروائی سے روکنے کا حکم امتناع واپس لے لیا۔ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کی، جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے بیرسٹر بلال نصیر پیش ہوئے۔ عدالت نے کارروائی کیخلاف دائر دو درخواستیں واپس لئے جانے پر خارج کر دیں اور تین درخواستیں عدم پیروی پر نمٹا دیں۔ سماعت...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کا کیس نیا موڑ اختیار کر گیا ہے۔ڈی ایس پی لیگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ افسر کی بازیابی کے کیس کی سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے 15 کروڑ روپے رشوت لی اور انکوائری کی وجہ سے خود روپوش تھے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کیس کا مقدمہ درج ہوچکا ہے اور گرفتاری بھی ہو چکی۔ این سی سی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی ان کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن...
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجدعلی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر چھٹی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ استغاثہ کے گواہوں اور مال مقدمہ کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔ ایف آئی اے امیگریشن اور نادرا حکام نے عدالتی احکامات پر علیمہ خانم کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا جبکہ ملزمہ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے کسی پیش رفت سے آگاہ نہ کرنے پر سٹیٹ بنک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت نے مقدمہ میں...
اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل راجا ظہور الحسن بھی عدالت نہیں آئے، جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کیے اور...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے چھٹی مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے کیس کی سماعت کی۔ آج سماعت کے موقع پر دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے. تاہم علیمہ خان اور ان کے وکلاء غیر حاضر رہے۔عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے جب کہ نادرا کی جانب سے علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔دورانِ سماعت احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری حاصل کرنے...
علیمہ خان 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت سے مسلسل غیرحاضر ہیں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ڈیجیٹلی بلاک کرکے گاڑی کی سپرداری حاصل کرنے والے ضامن کو جیل بھجوا دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےباوجود اےٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ۔ عدالت نےملزمہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے۔ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ڈیجیٹلی بلاک کرنے کی رپورٹس عدالت میں جمع کردیا گیا۔ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک حکام سے...
فوٹو: فائل سندھ ہائی کورٹ نے منشیات کی رقم، 10 ہزار روپے نہ دینے پر بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کی دو سزائیں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں عمر قید اور جرمانے کی سزا کے خلاف ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دورانِ سماعت ملزمان کی سزا میں ترمیم کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج اور ملزمان کے خلاف قتل اور اغوا کے جرم میں دو بار عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس دو لاکھ روپے بھی مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون وکیل کلثوم خالق کی جانب سے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کی۔ درخواست گزار کا مؤقف وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ان کے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دی تھیں جس کے باعث ان کا سپریم کورٹ کا لائسنس روک دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا نام سپریم کورٹ کے لائسنس یافتہ وکلا کی فہرست میں شامل تھا، مگر عدالتی آبزرویشن کے بعد انہیں لائسنس نہ مل سکا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ جسٹس...
یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج مقدمے میں سرکاری افسران پر لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے متعدد افسران پر رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ مقدمہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوٹیوبر کے خاندان سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت کے طور پر وصول کیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق تفتیشی افسر نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے عوض 60 لاکھ روپے وصول...
عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط
عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے توہین عدالت کیس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا، جس میں مقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلی کی بانی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود جیل انتظامیہ نے وزیراعلی کو ملنے کی اجازت نہیں دی۔...
—فائل فوٹو سٹی کورٹ کراچی میں واقع کنزیومر کورٹ شرقی میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کی جانب سے ہراساں کرنے کے کیس میں خاتون مسافر کی کمپنی کے خلاف 1 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت آن لائن ٹیکسی کمپنی کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست کی کاپی کمپنی کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی اور 15 نومبر تک ان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ یہ بھی پڑھیے خاتون کو ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار،مقدمہ درج آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی ضمانت منظور درخواست گزار خاتون نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی کہ کمپنی کو صارف کو تحریری معافی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلی کو بانی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا حکم دیا تھا، تاہم جیل انتظامیہ نے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے حصول کے لیے درخواست...
کوئٹہ: سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی 17 سالہ اسکول ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ مریم شاہوانی کو 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کو منتقل کیا گیا تھا۔ ایس سی آئی ڈبلیو کے سربراہ ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے یہ فیصلہ علی امین گنڈاپور کے ایک بار پھر سماعت کے موقع پر پیش نہ ہونے پر سنایا۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علی امین گنڈاپور خود پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے وکیل راجا ظہورالحسن عدالت میں آئے۔ اس صورتحال پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے واضح کیا کہ ملزم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم توہین عدالت کی پٹیشن دے رہے ہیں چونکہ 3 ججز کی حکم عدولی ہوئی ہے، ہمارے قائد کے کیسز کی عدالت عظمیٰ میں سماعت نہیں ہو رہی، ہم عدالت عظمیٰ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے وکلاء سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ آئین کی بالادستی قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہورہا کسی کے ایما پر فیصلے ہو رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جس دن انصاف ہوگا عمران خان جیل سے باہر ہوگا، ججز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-01-19 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے لیے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور کابینہ کا حجم چھوٹا رکھیں۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے میں پارٹی لیڈرز کو کہا گیا کہ سب ہائیکورٹ اور عدالت عظمیٰ جا کر ملاقات کرنے کی پٹیشنز فائل کریں، یہ ہدایت سلمان اکرم راجا کو پہنچا دی جائیں گی۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ ملاقات میں بانی کو کے پی کے جلسے کے بارے میں آگاہ کیا، اس پر انہوں نے خوشی...
ایئرپورٹ پر ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے معاملے میں شہری نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزاد نے تصدیق کی کہ ہم نے متاثرہ نوجوان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، دیگر شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے گریڈ 17 کے افسر کو نامزد کردیا گیا ہے، انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جائے گی۔نوجوان شہری نے بیان میں کہا کہ میری ریکی کی جاتی ہے، اب بھی مجھے دھمکی آمیز کال موصول ہوتی ہیں، میرا ای میل اکاؤنٹ اور واٹس ایپ ہیک کرلیا گیا ہے۔نوجوان نے یہ بھی کہا کہ ایئر پورٹ کی...
راولپنڈی:وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم توہین عدالت کی پٹیشن دے رہے ہیں چونکہ تین ججز کی حکم عدولی ہوئی ہے. ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی. ہم سپریم کورٹ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے وکلاء سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ آئین کی بالادستی قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہورہا کسی کے ایماء پر فیصلے ہو رہے ہیں. ہم سمجھتے ہیں جس دن انصاف ہوگا عمران خان جیل سے باہر ہوگا. ججز نے تو خود خط لکھ کر بھیجا...
کوئٹہ پولیس کے سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) نے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اویس 17 سالہ مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ مریم شاہوانی کو 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس SCIW کو منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے جدید تفتیشی طریقے، ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی۔ ابتدائی...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات نہ ہوسکی، جس پر انہوں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم توہینِ عدالت کی درخواست اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان کے احکامات کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان کے مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہو رہی، جبکہ ہم عدالتِ عظمیٰ سے یہ درخواست کر رہے ہیں کہ آئین کی بالادستی کے لیے اقدام اٹھائے۔ جب بھی عمران...
وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ تین ججز کی ہدایات کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا، “ہم سپریم کورٹ سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارے وکلاء آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آئین کی بالادستی قائم رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہو رہا اور فیصلے کسی کے اشارے پر کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، “ہم سمجھتے ہیں کہ جس دن انصاف ہوگا، عمران خان جیل سے باہر...
کمسن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کیخلاف مقدمات درج کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہرشہریوں کے اغوا، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو کم سن بچیوں کی والدہ کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک شہری محمد وقاص کی مشرف رسول کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا ویڈیو میں واضح ہے کہ تین بچیوں اور والدہ کو اغواء کیا گیا۔ بچیوں کے والد نے جو...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم توہین عدالت کی پٹیشن دے رہے ہیں چونکہ تین ججز کی حکم عدولی ہوئی ہے، ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی، ہم سپریم کورٹ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے وکلاء سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ آئین کی بالادستی قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہورہا کسی کے ایماء پر فیصلے ہو رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جس دن انصاف ہوگا عمران خان جیل سے باہر ہوگا، ججز نے تو خود خط لکھ کر بھیجا...
فائل فوٹو کراچی میں پولیس حراست میں نوجوان عرفان بلوچ کی ہلاکت کے کیس سے متعلق جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار 2 اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے پولیس اہلکار عابد شاہ اور آصف علی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس ہے لہٰذا اس کی تفتیش ایف آئی اے کا اختیار ہے، کیس کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کی جائے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اہلکاروں کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ ایس آئی یو تھانے میں درج ہے۔
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر کے ایم سی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ جون 2024 سے اب تک کے الیکٹرک، کے ایم سی کے لیے 2ارب 64 کروڑ روپے جمع کر چکی ہے، 29 مئی 2024 کو ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ کے ایم سی کی وصولی عارضی ہے۔ کے ایم سی کی تمام ریزولوشن کا فیصلہ اس پٹیشن میں کیا جائے گا۔ اس پٹیشن کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے۔ کے ایم سی...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کو پیش کیا۔ عدالت نے اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کو 28 اکتوبرکو دوبارہ پیش کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے محمدعرفان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نوجوان جاں بحق...
بری ہونے کے باوجود چالان جمع ،عدالت نے ٹرائل کیلئے کارروائی بھی شروع کردی پی ٹی آئی کے وکلا نے بانی کی کیس میں بریت کی نشاندہی کردی،کارروائی ممکن نہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس میں بری ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف چالان جمع کرادیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے ٹرائل کے لئے کارروائی بھی شروع کردی تاہم پی ٹی آئی کے وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی اس کیس میں بریت کی نشاندہی کردی۔عدالت کے رو برو عمران خان کے وکلا نے کہا کہ 27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بریت...
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں پاسپورٹ بلاک کرنے پر درخواست دائر کی تھی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جب یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا تب میں جیل میں موجود تھا، مجھے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
ویب ڈیسک: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں پاسپورٹ بلاک کرنے پر درخواست دائر کی تھی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جب یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا تب میں جیل میں موجود تھا، مجھے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ Ansa Awais Content Writer
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے اپنی فریم ورک رپورٹ جمع کرائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی تھی۔ مردہ کتے مختلف سیکٹرز سے اٹھائے گئے اور اگر کسی نے انہیں خود مارا تو سینیٹیشن عملے کا کام صرف انہیں اٹھانا تھا۔ وکیل سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ جنوری سے ستمبر تک پمز ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز رپورٹ ہوئے، اس لیے معاملے کا صرف ویلفیئر کے نقطہ نظر سے جائزہ نہیں لینا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس...
آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے فریم ورک رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی تھی۔ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی انکو اٹھانا سینی ٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز آئے، اس کا دوسرا پہلو بھی دیکھنا چاہیے صرف ویلفئیر کی بات ہی نہیں کی جانی چاہئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے سی ڈی اے کی فریم ورک رپورٹ پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام...
آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے فریم ورک رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی تھی۔ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی انکو اٹھانا سینی ٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز آئے، اس کا دوسرا پہلو بھی...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، یہ کیس جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں سنا جائے گا۔ عدالت نے اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ اسی طرح نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور ان سے تحریری وضاحت مانگی گئی ہے۔ درخواست شہری غلام مرتضیٰ کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے...
اسلام آباد: عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے، اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے، جس کی سماعت ارباب محمد طاہر کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے جب کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ، سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی عدالت نے جواب طلب کر رکھا ہے ۔ کیس کے حوالے سے درخواست گزار...
ویب ڈیسک: عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے، اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے، جس کی سماعت ارباب محمد طاہر کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے جب کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ، سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی عدالت نے جواب طلب کر رکھا ہے ۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-15 لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نیب آفس حملہ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف اخراج کیس کی رپورٹ منظور کر لی۔عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف الزامات کے ثبوت نہیں ملے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پتھرا کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر عدالت میں پیش ہوا، عدالت کے استفسار پر مدعی نے کہا کہ اسے اخراج رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالتی حکم کے باوجود استغاثہ کے گواہان غیر حاضر تھے۔ عدالت نے گواہوں کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ ملزمہ نتاشا اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے مقدمے کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ دار شاہ نواز کو سہولت فراہم کررہا تھا، ملزم کے مطابق شاہ نواز ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم عارف اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عارف اللہ کو مہمند سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ پنڈیالی کی حدود شیش محل کے پہاڑ کے...
مینجر بلال کو بھی نامزد کیا گیا۔ ملزمان نے خودکش حملہ آور شاہ فہد کو گاڑی کی خریداری میں سہولت کاری فراہم کی تھی۔ ملزمان کیخلاف دہشتگردوں کی مالی معاونت اور سہولتکاری کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے کیلئے دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایئر پورٹ خودکش حملہ میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم سعید کو عدالت میں پیش کر دیا۔ ضمانت پر رہا نجی بینک مینجر ملزم بلال بھی عدالت میں پیش...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے کیلئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایئر پورٹ خودکش حملہ میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم سعید کو عدالت میں پیش کردیا۔ ضمانت پر رہا نجی بینک مینجر ملزم بلال بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمے کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے 30 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔ پراسیکیوشن کے مطابق مفرور ملزمان میں کالعدم تنظیم کے...
کراچی ایئرپورٹ حملہ: دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں ملوث دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے** کا حکم دے دیا۔ کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سماعت کے دوران، جیل حکام نے ملزم سعیدکو عدالت میں پیش کیا، جبکہ ضمانت پر رہا نجی بینک مینجر بلال بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے 30 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی اور مقدمے کے مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق مفرور ملزمان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبد الرحمان عرف رحمان گل شامل ہیں۔ ملزم سعید نے خودکش حملے...
کراچی ایئر پورٹ حملہ: دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے کیلئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایئر پورٹ خودکش حملہ میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم سعید کو عدالت میں پیش کردیا۔ ضمانت پر رہا نجی بینک مینجر ملزم بلال بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمے کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے 30 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔ پراسیکیوشن کے مطابق مفرور ملزمان میں کالعدم تنظیم...
ترجمان دفتر خارجہ ایمبیسڈر طاہر اندرابی نے جمعرات کو صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ کل، 25 اکتوبر کو ترکیہ میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، سرحدی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشتگردی کے امور زیرِ غور آئیں گے۔ فلسطین پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ بین الاقوامی عدالت...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد شہباز قیصر کی ایرا کے این ڈی ایم اے میں ضم ہونے کے بعد ایرا ملازمین کی سروس کا معاملے سے متعلق درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ طلبی نوٹس کے باوجود ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے عدالت پیش نہیں ہورہے، ڈی آئی جی پولیس وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرائیں یا ذاتی طور پر پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ کریں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کا مطلب جان بوجھ کر عدالتی حکم پر...
پشاور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم عارف اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عارف اللہ کو مہمند سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ پنڈیالی کی حدود شیش محل کے پہاڑ کے قریب سے حراست میں لیا تھا، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ دار شاہ نواز کو سہولت فراہم کررہا تھا، ملزم کے مطابق شاہ نواز ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔ عدالت...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد شہباز قیصر کی ایرا کے این ڈی ایم اے میں ضم ہونے کے بعد ایرا ملازمین کی سروس کا معاملے سے متعلق درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ طلبی نوٹس کے باوجود ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے عدالت پیش نہیں ہورہے، ڈی آئی جی پولیس وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرائیں یا ذاتی طور پر پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ کریں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کا مطلب جان بوجھ کر عدالتی حکم...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مریم نواز پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف اخراج رپورٹ منظور کرلی گئی۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رپورٹ منظور کر لی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر عدالت میں پی ہوا۔ عدالت نے مدعی سے استفسار کیا کہ آپکو کوئی اعتراض ہے اخراج رپورٹ سے۔ مدعی مقدمہ نے عدالت نے روبرو بیان دیا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں...
سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔ جج امجد علی شاہ نے واضح کیا کہ بارہا مواقع دیے گئے مگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں، جس پر چوتھی مرتبہ اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے ساتھ بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے نادرا اور امیگریشن حکام کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی، جبکہ علیمہ خان...
لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا
لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پر متاثرہ خاندان کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی ایس پی سی آئی اے کو منگل کے روز ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو جے آئی ٹی تشکیل دے کر بچیوں کے اغوا کے...
علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ برقرار، شناختی کارڈ، پاسپورٹ ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کے ساتھ بینک اکاؤنٹس بھی فریز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے نادرا اور امیگریشن حکام کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی، جبکہ علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔ جج امجد علی شاہ نے واضح کیا کہ بارہا مواقع دیے گئے مگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں، جس پر چوتھی...
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستیں؛اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآئندہ ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی ملاقات کروائی جائے،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے آرڈر جاری کیا۔ مزید :
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 6 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے، مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ان مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 6 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ آج بھی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نا ہوسکے، مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ تحریک انصاف کے گرفتار ضلعی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ پبلک سروس کمیشن جو اعلیٰ سرکاری ملازمین کا چنائو کرتا ہے اس نے 20024-25 کو اخبارات میں گزٹڈ آسامیوں کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا جس پر سکرنڈ کے اویس دانش خانزادہ نے حساب کی لیکچرر شپ کے لیے درخواست جمع کرائی، 13-2-2025 کو تحریری امتحان ہوا جس کا نتیجہ دوسرے دن آیا تو اویس دانش 65 فی صد نمبر لے کر کامیاب قرار پایا 12- 5-2025 کو اس کا کراچی میں انٹرویو ہوا، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کا نتیجہ 18-6-2025 کو شائع ہوا تو اس کا نام کامیاب امیدواروں میں نہ تھا جب کہ اس کے بقول اس کے تمام جوابات درست تھے اس نے 161 دفعہ کے تحت 24-6-25 کو سندھ پبلک سروس کمیشن...