عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے توہین عدالت کیس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا، جس میں مقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلی کی بانی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود جیل انتظامیہ نے وزیراعلی کو ملنے کی اجازت نہیں دی۔
خط میں کہا گیا کہ توہین عدالت کا کیس دائر کرنے کے لیے حکم نامے کی تصدیق شدہ نقل فراہم کی جائے، جس کے لیے درخواست پہلے ہی جمع کرائی جا چکی ہے لیکن تاحال تصدیق شدہ نقل فراہم نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرے، جس کے تحت سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا گیا تھا۔
عدالت نے جیل حکام کو یہ بھی ہدایت کی تھی کہ ملاقاتوں کو پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق ممکن بنایا جائے۔تاہم، عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت دیگر رہنماں کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی تھی، جس پر انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا تھا اور عمران خان سے ملاقات کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے تھے۔آج، پشاور بار میں تقریب سے خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ بطور وزیر اعلی خیبرپختونخوا پارٹی چیئرمین سے ملنا چاہتا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججز کے حکم کے باوجود ایک حوالدار نے مجھے روک لیا۔
مزید کہا تھا کہ یہ عدلیہ کی کمزوری ہے کہ ججز کا حکم ایک حوالدار ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، فیصلے نہ ماننے پر ججز کو سامنے آنا چاہیے، ہم سب ان کا ساتھ دیں گے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ قانون کی پاسداری کے لیے کیس کو آگے بڑھانے کی خاطر حکم نامے کی کاپی درکار ہے، آج کی تاریخ تک ہمیں حکم نامے کی کوئی کاپی تاحال موصول نہیں ہوئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی آئی اے کی لندن میں شاندار تقریب برطانیہ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان پی آئی اے کی لندن میں شاندار تقریب برطانیہ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت؛ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی اے آرسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعوی کرنے والے ذرا لاشیں تو دکھادیں، وزیراعلی پنجابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ عمران خان سے ملاقات سہیل آفریدی توہین عدالت کورٹ کو خط کے لیے
پڑھیں:
عمران خان سے اجازت ملنے کے بعد سہیل آفریدی آج خیبرپختونخوا کابینہ بنائیں گے
عمران خان سے اجازت ملنے کے بعد سہیل آفریدی آج خیبرپختونخوا کابینہ بنائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا میں نئی صوبائی کابینہ آج تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں کابینہ مختصر رکھی جائے گی، جس میں مینا خان، شکیل خان، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، فخر جہاں اور فضل شکور شامل ہوں گے، جبکہ مزمل اسلم کو مشیرِ خزانہ بنایا جائے گا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں وزیراعلی سہیل آفریدی نے ارکانِ اسمبلی کو اعتماد میں لیا اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں توسیع کا حتمی فیصلہ بانیِ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔سہیل آفریدی منگل کے روز کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کے لیے راولپنڈی پہنچے تھے، مگر انہیں جیل کے اندر جانے نہیں دیا گیا۔ اس سے قبل بھی انہیں دو بار ملاقات سے روکا جا چکا ہے، جس پر وزیراعلی نے مختصر دھرنا دیا تھا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ وہ اس پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ان کا آئینی اور سیاسی حق ہے، کیونکہ عمران خان ہی نے انہیں وزیراعلی نامزد کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ عمران خان سے رہنمائی کے بغیر کابینہ کے ناموں کا اعلان نہیں کریں گے، تاکہ پارٹی نظم و ضبط اور قیادت کی ہدایت کے مطابق فیصلے ہوں۔
دوسری جانب، عمران خان کی ہمشیرہ عظمی خانم، جنہیں پیر کے روز عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی تھی، انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ سہیل آفریدی کے لیے اپنے بھائی کا پیغام لائی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے وزیراعلی سے کہا ہے کہ وہ کابینہ کی تشکیل میں مکمل اختیار رکھتے ہیں اور حالات کے مطابق اپنی ٹیم خود منتخب کریں۔ عمران خان نے کسی کے نام تجویز نہیں کیے، صرف یہ ہدایت دی ہے کہ ٹیم مختصر اور مثر ہو۔
عظمی خانم نے مزید بتایا کہ عمران خان نے پارٹی کے اندرونی معاملات میں تاخیر، خاص طور پر محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کے آئندہ تمام پیغامات پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے ذریعے پہنچائے جائیں گے تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔
دوسری طرف صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کے باعث صوبے کے انتظامی امور مفلوج ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
خیبرپختونخوا میں سیاسی صورت حال اس وقت کشیدگی کا شکار ہے، جہاں ایک طرف وزیراعلی کو اپنی کابینہ تشکیل دینے کا دبا ہے اور دوسری طرف عمران خان سے ملاقات نہ ہو پانے پر پارٹی کے اندرونی فیصلے معطل نظر آ رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق متنازعہ ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو گرفتار کرلیا گیا پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم فائٹر ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں، وزیرِ دفاع سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، انجینئرنگ ونگ اور بلڈنگ کنٹرول میں تقرری و تبادلے ،۔نوٹیفکیشن سب نیوز پر ترکیہ کایوم جمہوریہ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکبادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم