2025-12-14@20:39:03 GMT
تلاش کی گنتی: 708
«اسلام آباد ہائیکورٹ کو»:
بغیر تنخواہ ایک دن گزارنا مشکل، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، حکومت سے واجبات لینا کتنا دشوار: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ملازمت میں سابقہ ادائیگیوں سمیت بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کا حکومت سے اپنے واجبات لینا کتنا مشکل کام ہے، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، لوگوں کے کروڑوں روپے حکومت نے رکھے ہوئے ہیں، ایک دن تنخواہ کے بغیر گزارنا مشکل ہے یہ تو ساڑھے چار سال ہوگئے پیں، حکومت والا سلوک آپ مت کریں، یہ حکومت کا اور کورٹ کا معاملہ ہے، پیسے حکومت دے رہی ہے، ساڑھے چار سال سے درخواست گزار کی تنخواہ ادا نہیں کی کب کریں گے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران پی بی سی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نے عدالت کو بتایا...
اسلام آباد (وقار عباسی/وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے علاوہ وفاق کو بذریعہ وزارت قانون اور صدر مملکت کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری جوڈیشل کمشن، پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرر،ایچ ای سی اور کراچی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز میں جواب طلب کر لیا۔ گذشتہ روز میاں داؤد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل ذاتی طور پر عدالت پیش ہوئے جبکہ اسلام آباد بار کونسل کے ممبر راجہ علیم عباسی، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر...
ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک موجود ملزمان کے خلاف گیمنگ ایپ، سائبر کرائم سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل آحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، جسٹس راجہ انعام امین نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔عدالت نے دونوں سوشل میڈیا شخصیات کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے موقع پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو...
عدالتی اصلاحات کے ثمرات، ہائیکورٹ میں ایک ماہ میں 18 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی عدالتی اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف نومبر 2025 میں لاہور ہائی کورٹ نے 18 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کر کے ایک نمایاں سنگِ میل عبور کیا ہے۔ اس عرصے میں عدالت میں 12 ہزار 457 نئے کیس دائر ہوئے جبکہ فیصلوں کی تعداد ان سے 5 ہزار 585 زیادہ رہی، وکلاء اور سائلین نے اس غیر معمولی کارکردگی کو خوش آئند اور عوام دوست اقدام قرار دیا ہے۔ ڈیجیٹل اصلاحات، کیس مینجمنٹ سسٹم...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت میں دلائل کے دوران درخواست گزار میاں داؤد ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس جہانگیری نے جعلی فارم پر امتحانی انرولمنٹ جمع کرائی اور ابتدائی طور پر وکیل بننے کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کرتے تھے۔ ان کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات نے ابتدائی تصدیق فراہم کی کہ لیٹر درست نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251209-01-2 کوئٹہ(صباح نیوز)جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھالیا۔ گورنر جعفر خان مندوخیل نے جسٹس کامران ملاخیل سے چیف جسٹس کے منصب کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء اور بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیف اللہ
--اسکرین گریب جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھالیا۔گورنر جعفر خان مندوخیل نے جسٹس کامران ملاخیل سے چیف جسٹس کے منصب کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء اور بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بار کا کہنا تھا کہ وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے جو سرد مہری کا مظاہرہ کیا اس پر میں بڑا مایوس ہوں، پاکستان مسلم لیگ ن سے میری 30سالہ رفاقت رہی ہے اور انتہائی برے وقت میں ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے وکیل ہوں اور جنہوں نے مجھے منتخب کیا ہے ان کے لئے میری جان بھی حاضر ہے، وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت...
اسلام آباد (آئی این پی، وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر رہے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کرے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن وکالت کی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ...
شہریوں کو پالیسیوں سے لاعلم رکھنا جمہوری اصولوں کیخلاف: ہائیکورٹ: ناصر باغ درختوں کی کٹائی پر انکوائری کا حکم
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ماحولیاتی تدارک سموگ کیس کی سماعت کے دوران ایئر کوالٹی بہتر ہونے پر اظہارِ اطمینان کیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بڑے وہیکل یونٹس کے خلاف کریک ڈائون اور حکومتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں، جبکہ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی۔ عدالت نے سموگ میں کمی کے لیے سکولوں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میں کم از کم دو ہفتوں کی توسیع اور ہفتے کے روز بھی سکول بند رکھنے کی تجویز دے دی۔ عدالت نے اتوار کے روز کمرشل...
سینیئر صحافی و کورٹ رپورٹر اسد ملک کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے 2 اسکوٹی سوار لڑکیوں کی ہلاکت کے ’ذمے دار‘ لڑکے کے جج والد معاملے کے ماورائے عدالت تصفیے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق یاد رہے کہ اسلام آباد میں اسکوٹی پر سوار 2 لڑکیوں کو وی ایٹ گاڑی سے کچلنے کا واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب (2 دسمبر) پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج محمد آصف کا 16 سالہ بیٹا ابوذر مبینہ طور پر ملوث ہے جو گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا اور اس کے...
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کی گئی ہے جبکہ اکثریتی فیصلے کے ذریعے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، اعلامیے کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد کامران خان ملا خیل اپنی متعلقہ ہائی کورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو اکثریتی رائے سے مستقل جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-8 اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ جج محمد آصف کے کم عمربیٹے نے اسکوٹی پر جانے والی 2 کم عمر لڑکیوں کو کچل دیا، پولیس نے جج کے بیٹے ملزم ابوذر ولد محمد آصف کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی، پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی تاریخ پیدائش جولائی 2009 ہے، ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں بنا ہوا۔ حادثے کے وقت ملزم سوشل میڈیا ایپ کے لیے وڈیو بنا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق و اقعہ گزشتہ رات تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا، کم عمر ملزم انتہائی تیز رفتاری سے وی ایٹ گاڑی چلا رہا تھا، جس...
وکلا کو پولیس گردی کے تحت ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جو کسی طور برداشت نہیں کریں گے، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اظہر مغل کا کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس آفیسرز کو فی الفور معطل کیا جائے، جب تک وہ گرفتار نہیں ہوتے ہماری تحریک جاری رہے گی، 4دسمبر 2025بروز جمعرات کو ہائیکورٹ بار ہال میں جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویثرن کی بارز کا نمائندہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وہاڑی میں پولیس کے ہاتھوں وکیل کے قتل کے خلاف احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کے سلسلہ میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے صدر محمد اظہر خان مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وکلا کو پولیس گردی کے...
—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت ہوئے جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاسوں میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس کامران خان ملاخیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ لگانے کی منظور دی گئی۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج لگانے کی منظوری بھی دی گئی۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس، 4 ہائیکورٹس کیلئے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوریاجلاس میں چاروں ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن نے رولز میں ترامیم کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔اٹارنی جنرل،...
اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا۔واقعہ گزشتہ رات تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا، وی ایٹ گاڑی کی ٹکر سے دونوں لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جن کی عمریں 25 اور 27 برس ہیں۔ پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی۔ مرنے والی ایک لڑکی این سی اے میں انٹریئر ڈیزائنر بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتار تھی اور ٹکر اتنی شدید...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) جوڈیشل کمیشن اجلاسوں میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس کامران خان ملاخیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ لگانے کی منظور دی گئی۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج لگانے کی منظوری بھی دی گئی۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس، 4 ہائیکورٹس کیلئے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے رولز میں ترامیم کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ اٹارنی جنرل، فاروق ایچ نائیک، بیرسٹر علی ظفر اور احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ یہ کمیٹی جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار کرے گی۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد،جسٹس گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج مقرر
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد،جسٹس گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس کی منظوری دیدی۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان اور کمیشن کے چیئرمین جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اعلی عدلیہ میں مختلف اہم تقرریوں پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سب سے پہلے سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق مشاورت کی گئی، 3 سینئر ججز کے ناموں کا جائزہ لیا گیا، تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیشن نے جسٹس...
—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات ہیں۔جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس محمد کامران ملا خیل قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ وہ بطور قائم مقام جج سپریم کورٹ ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ہائیکورٹ کے مرکزی دروازوں اور اطراف کے راستوں پر تعینات ہے، جبکہ غیر متعلقہ افراد کے وہاں رکنے یا ٹھہرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شفیع جان اپنے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پشاور میں موجود ہیں اور احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا ایک نہایت اہم اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں اعلیٰ عدلیہ میں مستقل ججوں کی تقرری سے متعلق اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ سمیت صوبائی ہائیکورٹس میں مختلف عہدوں پر مستقل ذمہ داریاں دینے کا مرحلہ زیر بحث تھا۔ آج ہونے والے اس اجلاس سے توقع کی جا رہی ہے کہ کئی اہم مناصب پر پیش رفت سامنے آئے گی، جس سے عدالتی ڈھانچے میں جاری خلا بھی پر ہو سکے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی سب سے نمایاں ایجنڈا ہوگا۔ ذرائع کے حوالے...
اسلام آباد+راولپنڈی (وقائع نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاء کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا میں آپ سے نہیں مل سکتا۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے قومی اسمبلی نہ سینٹ کا اجلاس چلنے دیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی گورننس پر میں اپنی انتظامیہ سے رابطے میں ہوں۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے جاری طویل دھرنا اور احتجاج بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ منگل کو ریڈ زون میں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پر امن احتجاج کیا جائے گا۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ منگل کے احتجاج میں پارلیمنٹرینز اور پارٹی کارکن بھی شریک ہوں گے۔ دھرنے کا مقصد عمران خان کی بہنوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے جیل انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنا تھا، جس پر انکار کے بعد احتجاج کئی روز تک جاری رہا۔ دھرنے کے دوران پی ٹی آئی...
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دھرنا ختم کرنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے جہاں سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کریں گے۔ وزیر اعلیٰ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ کر چیف جسٹس آفس کی جانب روانہ ہوئے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، علیمہ خان، وکیل علی بخاری اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا بھی سیکرٹری آفس میں موجود ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت عدالتی حکم پر عمل درآمد کروانے کے لیے کوشاں ہے۔
پشاور(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دے دیا اور سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کر کے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کی بھی ہدایت کی۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ وکیل درخواست گذار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شئر ہوتا ہے،ٹک ٹاک لائیو گیم میں غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکات ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی اے غیر قانونی مواد کو بلاک کرتی ہے جبکہ غیر اخلاقی مواد کی شکایات...
خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کے مقدمات کی سماعت میں مبینہ تاخیر اور ملاقات نہ ہونے کے خلاف اسلام آباد میں پرامن احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج ہر منگل کو ہوگا، جس کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کیسز سننے میں تاخیر پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان پشاور کے حیات آباد...
عدالت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کی طرح مسائل حل کرائیں‘وکیل کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے وکیل نے درخواست کی کہ عدالت بھارتی فلم ’’ایک دن کا سی ایم‘‘ کی طرح جوڈیشل پاور کا استعمال کرکیمسائل حل کراوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ دوران سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ میں نے بھی بھارتی فلم ’ایک دن کا سی ایم‘ دیکھی تھی، وہ جو سب کو معطل کرتا رہتا ہے۔ سیشن جج سے متعلق عدالت عظمیٰ کی 2004ء کی آبزرویشن کی روشنی میں درخواست گزار کے دلائل مکمل ہوگئے۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے سپریم کورٹ کی 2004 کی ایک اہم آبزرویشن کی بنیاد پر اپنے دلائل مکمل کیے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی درخواستوں پر اعتراضات عائد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے مؤقف کو سن لیا گیا ہے، اس پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ معاملہ ہائیکورٹ کی انسپکشن ٹیم کو بھجوایا جاسکتا ہے،...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی مقدمے کی سماعت کے دوران اچانک طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ میں مقدمات کی سماعت جاری تھی کہ اچانک بینچ کے ایک رکن جسٹس انعام امین منہاس کی طبیعت ناساز ہو گئی اور انہیں سانس لینے میں دقت کا سامنا ہوا۔ جسٹس انعام امین منہاس کو فوری ابتدائی امداد کے لیے ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم ڈسپنسری لے جایا گیا جہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا جس پر ایمبولینس طلب کرکے انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت ناساز ہوگئی۔ ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمبولینس بلوایہ گئی اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو دوران سماعت سانس میں مسئلہ ہوا، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس کیسز کی سماعت کررہے تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کا کیس، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز میتلو نے ریلی کا اعلان کردیا، ریلی سندھ ہائیکورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک نکالی جائے گی، ۔ صدر ہائیکورٹ بار کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس جاکر اپنے مطالبات پیش کریں گے، سندھ حکومت سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر اپیل واپس لینے کا مطالبہ کریں گے اور کارونجھر کے ورثے کو محفوظ بنانے کا اپیل کریں گے۔ دوسری جانب کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سے متعلق کیس کل سماعت کیلیے مقرر ہے اور حکومت سندھ کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے، ان کاکہنا ہے کہ کیس عدالت عظمیٰ سے وفاقی...
—فائل فوٹو وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔ وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ہائی کورٹ کے 5 ججز کی درخواست خارج کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے ججوں کے تبادلے سے متعلق معاملے پر دائر انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ کو واپس بھجوانے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم چھ رکنی آئینی بینچ نے پیر کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے ججز کی عدم پیروی کے باعث درخواست نمٹا دی۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کے سلسلے میں کوئی بھی وکیل یا نمائندہ پیش نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: عدم پیروی کے باعث بینچ نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے کہا کہ چونکہ درخواست گزاروں کی جانب سے کارروائی کو...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے ’ججز ٹرانسفر کیس‘ کے سلسلے میں انٹرا کورٹ اپیل کی وفاقی عدالت میں سماعت کو چیلنج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 ججز کی درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کو 27 ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے آئینی عدالت منتقل کردیا گیا ہے۔ 27 ویں آئینی ترمیم آئین کے بر خلاف ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقننہ ایگزیکٹو اور عدلیہ دونوں 1973ء کے آئین کے تحت قائم کی گئیں۔ یہ آئین کے تحت 3 ستون ہیں۔ آئین میں اختیارات کی تقسیم اور حدود واضح ہیں۔...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے ‘ججز ٹرانسفر کیس کے سلسلے میں انٹرا کورٹ اپیل کی وفاقی عدالت میں سماعت کو چیلنج کردیا۔ 5 ججز کی درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوانے کی استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کو 27 ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے آئینی عدالت منتقل کردیا گیا ہے ۔ 27 ویں آئینی ترمیم آئین کے بر خلاف ہے ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقننہ ایگزیکٹو اور عدلیہ دونوں 1973ء کے آئین کے تحت قائم کی گئیں۔ یہ آئین کے تحت 3 ستون ہیں۔ آئین میں اختیارات کی تقسیم اور حدود واضح ہیں۔ آئین میں ترمیم کا اختیار عدلیہ...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہائی کورٹس میں کام کرنے والے ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس 25 نومبر کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔ ایجنڈے کے مطابق کمیشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ کن ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی جائے۔ اس مقصد کے لیے جوڈیشل کمیشن سیکریٹریٹ نے ایک تفصیلی ڈیٹا فارم تیار کیا ہے، جس میں ججوں کی کارکردگی، فیصلوں کے معیار اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کا ریکارڈ شامل ہے۔ اجلاس میں اسی ڈیٹا فارم کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ یہ اجلاس عدالتی نظام میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا...
وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 24 نومبر کو ساڑھے 11 بجے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس حسن رضوی، جسٹس باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ججز کا تبادلہ درست قرار دیا تھا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ججز ٹرانسفر کیس میں اپنی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے چیلنج کر دیا ہے۔ ججز نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل آئینی عدالت نہیں بلکہ سپریم کورٹ کو سماعت کے لیے واپس بھجوائی جائے، کیونکہ اسے 27ویں آئینی ترمیم کے تحت منتقل کیا گیا ہے جو ان کے مطابق آئین کے خلاف ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس:عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں، جسٹس محمد علی مظہر درخواست گزار ججز نے موقف اختیار کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم آئینِ پاکستان سے متصادم ہے، کیونکہ مقننہ، ایگزیکیٹو...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کی ممکنہ منتقلی سے متعلق خبروں پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدلیہ کی کسی بھی عمارت یا ادارے کو بغیر مشاورت منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ ہائی کورٹ بار کے صدر واجد علی گیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1960 میں اسلام آباد دارالحکومت بنا تو میلوڈی میں ایک ہی عدالت کام کرتی تھی، مگر آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور سیشن کورٹس کے ساتھ سو سے زائد ڈسٹرکٹ ججز عوام کو انصاف فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اور عوام کے ٹیکسوں...
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے وفاقی آئینی عدالت کی منتقلی کی مطالبہ کردیا۔صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد گیلانی نےکابینہ ارکان کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کی۔اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی بلڈنگ میں منتقل کیا جائے جبکہ وفاقی شرعی عدالت میں کم کیسز ہیں، اُس عدالت کو ہائیکورٹ منتقل کردیں۔واجد گیلانی نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا، یہ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے، جس نے حتمی طور پر سپریم کورٹ بلڈنگ جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے صوبائی رجسٹریوں میں جاکر کام کرنا ہے، وفاقی شرعی عدالت میں کم کیسز...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریہ کونسل کی رائے کو4 دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریہ کونسل ایف ائی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟ کیا اسلامی نظریاتی کونسل آئین کے آرٹیکل 229 اور230 کہ میں مینڈیٹ سے تجاوز کر سکتی ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے 12 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229 اور230 کے مطابق کونسل صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو 4 دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریاتی کونسل ایف آئی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر اسلم خاکی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229 اور 230 کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے 4 دسمبر تک معطل کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی جاری کردہ رائے پر اہم حکم جاری کرتے ہوئے اسے 4 دسمبر تک معطل کر دیا ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے واضح کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی یہ رائے کسی بھی عدالتی فورم پر بطور حوالہ پیش نہیں کی جا سکتی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اس حوالے سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق عدالت نے مزید کہا ہے کہ متعلقہ حکام یہ وضاحت پیش کریں کہ کون سی قانونی یا انتظامی اتھارٹی اسلامی نظریاتی کونسل کو ایف آئی اے، پولیس یا دیگر اداروں کو اس قسم...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکم جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 دسمبر تک اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کر دی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کا حوالہ کسی عدالتی فورم پر نہیں دیا جا سکے گا۔ یہ بھی پڑھیے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہینِ مذہب اور سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے دو صفحات کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت عالیہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج، جمعہ کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ترمیم کے خلاف درخواست کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔ یہ ڈرافٹ سپریم کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے اور آج ہی معاملہ چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں تاحال ہائیکورٹ ججز کی جانب سے 27ویں ترمیم کے خلاف کوئی پٹیشن دائر نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ وفاقی آئینی عدالت کے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ کے چار ججز نے 27 ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔جسٹس محسن اخترکیانی سمیت چارججزکی جانب سے ترمیم چیلنج کی گئی،جسٹس بابرستار،جسٹس ثمن رفعت امتیاز اورجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی چیلنج کرنے والوں میں شامل ہیں۔ترمیم چیلنج کرنے کیلئے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ بھیج دیا گیا ہے۔ دائری برانچ نےدرخواست وصول کرنے سے ہی انکار کردیا۔اعتراض عائد کیا کہ اب یہ درخواست سپریم کورٹ کا نہیں بلکہ آئینی عدالت کا اختیار ہے۔ترمیم کے بعد آئینی مقدمات وصول نہیں کر سکتے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز نے 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کی جانب سے آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 4 ججز کی جانب سے آئینی ترمیم کو چیلنج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ترمیم چیلنج کرنے کے لیے ڈرافٹ تیار کر کے سپریم کورٹ کو بھجوا دیا گیا، سپریم کورٹ میں آج ہی 27 ویں ترمیم کے معاملے کو چیلنج کیا جائے گا۔ پاکستان میں سولر صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ جسٹس محسن اختر...
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 3 اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس میں اہم ججز کی تعیناتی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سینیارٹی پر سوالات پہلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے پہلے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ دوسرا اجلاس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہوگا، جس میں وہاں کے 3 سینیئر ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔ تیسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ نے ملاقات کا فیصلہ دیا، بانی سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست پر حکام کیخلاف کارروائی نہیں کی، عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ہائیکورٹ کے حکم...
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل منظور احمد ججہ نے کہا ہے کہ ججز اپنی لڑائیاں خود لڑیں، وکلا ان کے ساتھ نہیں ہیں، ہائی کورٹ کی عمارت کہیں منتقل نہیں ہو رہی، ابھی مزید استعفے بھی آئیں گے، 2021 میں ججز نے اپنا الگ دھڑا بنا کر وکلا کو جیلوں میں ڈالا جس سے سبق سیکھ لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور احمد ججہ نے کہا کہ یہ خبر چلی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ شاہراہ دستور سے منتقل ہو رہی ہے، اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو گئی کہ ہائی کورٹ شفٹ ہو رہی ہے، اسلام آباد میں جوڈیشری کا آغاز...
سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ کے علاقوں کے رہائشیوں سے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔عدالت نے کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس کی وصولی کنٹونمنٹ بورڈز کا اختیار قرار دیدیا۔عدالت نے کے الیکٹرک کو کنٹونمنٹ علاقوں سے بجلی بل کے ذریعے ایم یو سی ٹی وصولی روکنے کا حکم دیا۔ کراچی: بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کیخلاف کیس، کے ایم سی کی مہلت کی استدعا سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بل کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(خبرایجنسیاں ) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منظور احمد ججہ نے کہا ہے کہ ججز اپنی لڑائیاں خود لڑیں، وکلا ان کے ساتھ نہیں ہیں، ہائی کورٹ کی عمارت کہیں منتقل نہیں ہو رہی، ابھی مزید استعفے بھی آئیں گے، 2021 میں ججز نے اپنا الگ دھڑا بنا کر وکلا کو جیلوں میں ڈالا جس سے سبق سیکھ لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور احمد ججہ نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں آیا، ہم وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری میں گئے اور انہیں ویلکم کیا، مختلف آپشنز تھے کہ وفاقی آئینی عدالت کے ججز کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے آگئے۔ ہائی کورٹ بار نے سیکرٹری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی G-10 منتقلی کی مخالفت کی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی کی حمایت کر دی۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائی کورٹ کو جی ٹین منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں، ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی سے وکلا سائلین کی مشکلات کم ہوں گے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر نعیم گجر اور...
پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف نے بانی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا ،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، سلمان اکرم راجہ کی سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا۔ درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ نے ملاقات کا فیصلہ دیا،بانی سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست پر حکام کیخلاف کارروائی نہیں کی،عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،ہائیکورٹ کے حکم کی...
اسلام آباد ہائی کورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے آگئے۔ ہائی کورٹ بار نے سیکریٹری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی جی ٹین منتقلی کی مخالفت کی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی کی حمایت کر دی۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائی کورٹ کو جی ٹین منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں، ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی سے وکلا سائلین کی مشکلات کم ہوں گے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر نعیم گجر اور جنرل سیکرٹری عبد الحلیم بوٹو نے خط تحریر کیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے اسلام قبول کرنے کے بعد شیخوپورہ کے رہائشی ناصر حسین سے نکاح کرنے والی بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور (نور بی بی) کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے نور بی بی (سربجیت کور) اور اس کے شوہر کو ہراسانی سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مذہبی رسومات کےلیے آئی بھارتی سکھ خاتون نے قبول اسلام کے بعد ناصر سے نکاح کیا ہے۔ بھارت سے آئی خاتون کا واپسی سے انکار، اسلام قبول کرکے پاکستانی شخص سے شادی کرلیمذہبی تہوار کے سلسلے میں بھارت سے آئی سکھ خاتون نے بھارت واپس جانے سے انکار کردیا۔ اسلام قبول کرکے پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔ درخواست...
وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ شاہراہ دستور سے پرانی ہائی کورٹ بلڈنگ جی 10 منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور منتقلی کا یہ عمل جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے پہلے ہی سامان اسلام آباد ہائی کورٹ کی پرانی بلڈنگ میں منتقل کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ محمد اسد کو ریکارڈ منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کیا...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ شاہراہ دستور سے پرانی ہائی کورٹ بلڈنگ جی 10 منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور منتقلی کا یہ عمل جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے پہلے ہی سامان اسلام آباد ہائی کورٹ کی پرانی بلڈنگ میں منتقل کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ محمد اسد کو ریکارڈ منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کیا گیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-9 اسلام آباد (آن لائن) 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہائیکورٹ ججز کے تبادلوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہیں۔پہلے مرحلے 14 ججزکا ایک سے دوسرے صوبوں میں تبادلہ کیا جائیگا۔جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا جس میں اراکین ججز کے تبادلوں سے متعلق تجاویز پر ووٹنگ کریں گے اور اکثریت کا فیصلہ نافذ کیا جائے گا۔ لاہور ہائی کورٹ کے 10 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کو دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کرنے سے متعلق تیار کی گئی فہرست سامنے آگئی، ججز کو 6 ماہ سے 2 سال تک مختلف صوبائی بنچز میں تعینات کیا جائے گا۔ زیادہ تر ججز کے تبادلے بلوچستان ہائی کورٹ کے بنچ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کی جج بننے سے انکار کر دیاہے ، انہوں نے خراب صحت کے باعث جج بننے سے معذرت کی ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ آئینی عدالت کے اندر ججز کی تعداد 13 ہونے جارہی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کے کمرے کورٹ نمبر 1 میں آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنی عدالت لگائیں گے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل کر دیا جائے گا۔ مزید :
لاہور (نیوز ڈیسک) 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے 10 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کو دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کرنے سے متعلق تیار کی گئی فہرست سامنے آگئی، ججز کو 6 ماہ سے 2 سال تک مختلف صوبائی بنچز میں تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر ججز کے تبادلے بلوچستان ہائی کورٹ کے بنچ صوابی، سندھ ہائی کورٹ کے لاڑکانہ، سکھر اور میرپور خاص بنچ کے لیے تجویز کیے گئے ہیں جن پر حتمی فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔ ترمیم کی منظوری کے بعد اب ہائی کورٹس کے ججز کے دوسرے صوبوں میں تبادلے کے لیے متعلقہ جج سے مشاورت ضروری نہیں رہی، نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں عدالت عالیہ رات گئے غیر معمولی ہلچل کا مرکز بن گئی، جہاں اہم شخصیات کی ہنگامی ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی اور چیف کمشنر رات گئے ہائی کورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر سے اہم ملاقات کی۔ اس اچانک آمد نے عدالت کے اندرونی ماحول میں غیر معمولی سنجیدگی پیدا کردی اور عدالت کے مرکزی حصے میں کچھ دیر تک ہلچل برقرار رہی۔اہلِکاروں کی غیر معمولی نقل و حرکت اور اضافی سیکورٹی نے اس واقعے کو میڈیا کی شہ سرخیوں میں بھی جگہ دلائی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے ہی ہائی کورٹ میں موجود تھے، جب دونوں...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا دیگر ججزکے ہمراہ پمز ہسپتال میں زیر سماعت جوڈیشل کمپلیکس واقعہ کے زخمیوں کی عیادت اور شہید وکیل زبیر اسلم گھمن کے گھر جا کر تعزیت کا اظہارکیا۔ گذشتہ روز چیف جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان کے ہمراہ پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور خودکش حملہ میں زخمیوں کی عیادت کی۔ چیف جسٹس نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، دریں اثناء کچہری دھماکے کے بعد دوسرے روز بھی عدالتوں میں ہڑتال رہی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی اکثریت پیش نہ ہوئی۔ ہائی کورٹ کے4 ججز نے صرف...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں رات گئے ہلچل دیکھی گئی جہاں وفاقی دارالحکومت کے آئی جی اور چیف کمشنر بھی وہاں پہنچے اور چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی رات گئے ہائی کورٹ میں موجود تھے جہاں آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر آئے اور چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی حلف برداری تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں منعقد ہونے کا امکان ہے، چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان حلف اٹھانے کے بعد باقی ججوں سے حلف لیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا...
لاہور/ کراچی: وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں آصف وحید ایڈووکیٹ نے ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ کے توسط سے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو غیرآئینی قرار دیا جائے اور وفاقی آئینی عدالت بنانے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 70 سال سے تمام آئینی فیصلے سپریم کورٹ کر رہی ہے، ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت پر نہیں...
وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں آصف وحید ایڈووکیٹ نے ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ کے توسط سے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو غیرآئینی قرار دیا جائے اور وفاقی آئینی عدالت بنانے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 70 سال سے تمام آئینی فیصلے سپریم کورٹ کر رہی ہے، ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت پر نہیں ہوگا،...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کر دیا۔ ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا ہے، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت نے حکم معطل کیا۔ انٹرا کورٹ اپیل پر مزید سماعت عدالت نے دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے ختم کرنے کا پراسس شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک) گزشتہ کئی ہفتوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس بابر ستار صرف ٹیکس امور سے جڑے کیسز کی سماعت کر رہے ہیں اور انہیں کوئی آئینی کیس سماعت کیلئے نہیں دیا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال اگست میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دیا تھا جو خصوصی طور پر ٹیکس سے جڑے کیسز کی سماعت کیلئے تھا اور اس کیلئے ’’کمرشل لٹیگیشن کوریڈور‘‘ کی کیٹگری بنائی گئی تھی، یہ نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلے کے عین مطابق تھا۔ 13؍ اگست 2025ء کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بینچ میں جسٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد عمارت میں آئینی عدالت قائم کرنے کی تجویز ہے، ججز کے تحفظات کے باوجود شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھرڈ فلور خالی کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد ریکارڈ کی منتقلی کے لیے سپروائزر مقررکردیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے آفس آرڈر بھی جاری کردیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ سنانے والے سیشن جج ناصر جاوید رانا کوکام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے سیشن جج کوکام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کی 2004کی آبزرویشن پر سیشن جج ناصرجاوید راناکی تعیناتی چیلنج کی۔اس پر جسٹس سرفراز نے کہا کہ 22 سال بعد معاملہ عدالت لانے سےآپ کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے، اجازت نہیں دےس کتاکہ جب مرضی ہو درخواست دائرکردیں جب مرضی ہو نہ کریں۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹائم بارڈ کی بات الگ ہے، معاملہ اکتوبر 2025...
گزشتہ روز 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ آف پاکستان سے منظور ہوگئی اور آج ممکنہ طور پر قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد آئین کا حصہ بن جائے گی۔ اس ترمیم میں عدلیہ کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تنظیم نو اور ججوں کی بین الصوبائی ٹرانسفر کے حوالے سے قوانین میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ 27ویں آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے میں کہا گیا تھا کہ ہائیکورٹ کے ججوں کو بین الصوبائی ہائیکورٹس میں بذریعہ تبادلہ تعینات کیا جاسکے گا لیکن اگر کوئی جج تبادلے سے انکار کرے گا تو وہ ریٹائرڈ ہوجائے گا۔ مزید پڑھیں: ’عدالتی نظام عملاً ختم ہوچکا‘، پی ٹی آئی نے 27ویں ترمیم...
اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور سے خاتون اور کمسن بچیوں کے اغوا کے معاملے پر پولیس تفتیش پر اظہارِ عدم اطمینان کرتے ہوئے ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا ۔ ہفتہ کو جسٹس محسن اختر کیانی کے تحریری حکمنامے کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کے وقاص احمد، سہیل علیم کے ساتھ لین دین کے تنازع پر لاہور سے خاتون اور بچیوں کی خلاف ضابطہ گرفتاری کی گئی۔عدالت نے وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات میں اب تک کی پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کردی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون وکیل کو بھاری جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جج کے خلاف کارروائی کا درست فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے صرف آبزرویشنز دیں، کوئی حکم جاری نہیں کیا جس پر عملدرآمد ہوتا۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ پٹیشنر نے توہین عدالت کی درخواست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کر دی گئی ہے اور اسلام آبادہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ آئینی عہدے پر فائز شخص یا شخصیات کو فریق نہیں بنایا جا سکتا جب تک ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ہو، اعلیٰ عدلیہ کا کوئی جج اسی عدالت کے کسی دوسرے حاضر سروس جج کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا مجاز نہیں۔جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی ۔عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون وکیل پر بھاری جرمانہ عاید کرنے سے گریزکیا اور کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر...
اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد و سہیل علیم کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل، اغوا کیس کو مثالی کیس بنانے کی ہدایت
اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد و سہیل علیم کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل، اغوا کیس کو مثالی کیس بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کا وقاص احمد، سہیل علیم کے ساتھ لین دین کا تنازعہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وقاص احمد اور سہیل علیم کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر بڑا حکم جاری کر دیا ۔ عدالت نے اب تک کی پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحقیقات کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے...
اسلام آباد(انصار عباسی)حکومت مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے بڑے عدالتی اصلاحات متعارف کروا رہی ہے، جن میں تمام ہائی کورٹ ججوں کی مشترکہ سینیارٹی فہرست کی تیاری اور سپریم جوڈیشل کمیشن کو یہ اختیار دینا شامل ہے کہ وہ کسی جج کی رضامندی کے بغیر ہائی کورٹس یا ان کے علاقائی بنچز کے درمیان ججوں کے تبادلے کر سکے۔ ذرائع کے مطابق، اس اقدام کا مقصد عدالتی تبادلوں اور تقرریوں سے متعلق پرانے تنازعات طے کرنا ہے۔ یہ تنازعات حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کے تبادلے اور تقرریوں، خصوصاً موجودہ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی تعیناتی کے معاملے میں سامنے آئے تھے، جنہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے سپریم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میںای چالان میں سنگین بے ضابطگیوں اور بھاری جرمانوں کے خلاف پٹیشن دائر کردی ۔ بعدازاں منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ای چالان کے نام پر اہل کراچی پر بھاری جرمانے صریح ناانصافی ہے۔ پچھلے ایک ہفتے میں 30 ہزار سے زاید شہریوں پر جرمانے عاید کیے گئے ہیں۔کراچی میں ایک ہی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جاتا ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں یہی...
—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر نے ای چالان کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ کیمروں اور مصنوعی ذہانت سے خودکار نظام کے تحت خلاف ورزی پر ای چالان بھیجے جارہے ہیں، خودکار نظام کے تحت گاڑی کے مالک کو چالان بھیجے جارہے ہیں قطع نظر کہ گاڑی کون چلا رہا تھا۔وکیل عثمان فاروق نے کہا کہ سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر، گاڑیوں کی ملکیت اور روڈ سائن کی تنصیب کے بغیر ہی ای چالان کا نظام نافذ کردیا گیا، چالان کی رقم میں ہزار گنا تک اضافہ، لائسنس کی معطلی یا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی ہے۔ کراچی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 3485 ای چالان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی سے عین قبل روک دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق وہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے، مگر امیگریشن حکام نے انہیں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات دکھانے کے باوجود سفر کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ سے ہی اپنے وکیل اور قریبی ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے انہیں واضح اجازت دی تھی کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں تک بھی پہنچا دی گئی تھی، تاہم امیگریشن افسران نے ہائی کورٹ کے فیصلے...
راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔بیرسٹر سلمان اکرم راجا جو آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات سے متعلق ہائیکورٹ نے خصوصی احکامات دیے ہیں اور میں نے ہائیکورٹ کا یہ آرڈر ایس ایچ او کو واٹس ایپ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہائیکورٹ...
لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کررہےہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرجماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے۔ اُنہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کرے گا، مالیاتی اختیارات مرکزیت کی طرف منتقل کرنا، بلدیاتی خود مختاری کو متاثر کرے گا۔رہنما تحریک انصاف کا متن میں کہنا تھا کہ غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے،یونین کونسل چیئرمین...
اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کو کارروائی سے روکنے کا حکم امتناع واپس لے لیا۔ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کی، جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے بیرسٹر بلال نصیر پیش ہوئے۔ عدالت نے کارروائی کیخلاف دائر دو درخواستیں واپس لئے جانے پر خارج کر دیں اور تین درخواستیں عدم پیروی پر نمٹا دیں۔ سماعت...
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضر سروس جج کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دئیے کہ حاضر سروس جج کے خلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے۔وکیل کلثوم خالق کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔درخواست گزار وکیل کلثوم خالق نے ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہو کر آگاہ کیا کہ میری درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشن دیں، میرا نام سپریم کورٹ کے لائسنس کی فہرست میں شامل تھا،عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا لائسنس...
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے عدالتوں میں تعطیل کا اعلان ،چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی،عدالتی دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ دوسری طرف اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر کو ہونگے، اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کے طور پر خدمات انجام دیں گے جبکہ مجموعی طور پر20ججز پولنگ افسران کے...
فوٹو: فائل سندھ ہائی کورٹ نے منشیات کی رقم، 10 ہزار روپے نہ دینے پر بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کی دو سزائیں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں عمر قید اور جرمانے کی سزا کے خلاف ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دورانِ سماعت ملزمان کی سزا میں ترمیم کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج اور ملزمان کے خلاف قتل اور اغوا کے جرم میں دو بار عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس دو لاکھ روپے بھی مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا...
عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط
عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے توہین عدالت کیس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا، جس میں مقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلی کی بانی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود جیل انتظامیہ نے وزیراعلی کو ملنے کی اجازت نہیں دی۔...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے عدالتی حکم نامےکی تصدیق شدہ کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں، گورنر خیبر پختونخواگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل کے ذریعے یہ خط بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق عدالتی حکم نامے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلی کو بانی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا حکم دیا تھا، تاہم جیل انتظامیہ نے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے حصول کے لیے درخواست...