2025-09-18@03:20:26 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«جلالپور پیروالا»:

    جلالپور  پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔  پولیس حکام کے  مطابق جلالپور پیروالا کے قریب سیلابی پانی میں ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا ایک حصہ بہہ گیا جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔  ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا کہ موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے، نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلالپور انٹرچینج سے موڑی جارہی ہے، ساؤتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کی راہنمائی کے لیے موٹروےپولیس موقع پر موجود ہے۔ حکام کے مطابق اوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو...
    سیلاب سے صورتحال مزید سنگین ہونے کے باعث ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کے مقام پر موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث موٹروے میں شگاف کا خدشہ ہے۔ موٹروے کو بڑے کٹاؤ سے بچانے کے لیے سینڈ بیگ اور پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں واضح کمی ہو جائے گی۔ مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری ترجمان موٹروے کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے، این ایچ اے حکام کی ہدایت پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشنز لگا دی گئی ہیں۔ ترجمان کا...
    اسسٹنٹ کمشنرجلالپور پیروالا ذوالفقار علی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا ذوالفقارعلی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرجلالپورپیروالا ذوالفقار علی خان کو عہدے سے ہٹادیاگیا،انکی جگہ مکرم سلطان کو اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والا تعینات کردیاگیا۔مکرم سلطان اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان تعینات تھے،نوٹیفیکیشن کیمطابق ذوالفقارعلی خان کو ناقص کارکردگی کی بنا پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ خیال رہے کہ اس وقت جلالپور پیروالا کے مضافاتی علاقوں میں سیلابی صورتحال درپیش ہے،جہاں جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گیلانی بند میں شگاف ڈال دیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
    ملتان: دریائے چناب کے بپھرنے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا چاروں جانب سے بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آگیا جبکہ اوچ شریف سپرہائی وے پر لگایا گیا شگاف بھی مزید بڑا ہوگیا، ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء نے بھی جلال پور پیر والا کے نواحی گاؤں 86ایم بند پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب انخلا آپریشن کے لیے خود اسپیکر پر اعلان کرتی رہیں جبکہ کمشنر ملتان اور دیگر حکام بھی جلال پور پیر والا میں موجود ہیں جہاں صبح 6 بجے سے آپریشن جاری ہے۔         تحصیل جلالپور کے 90 فیصد نواحی علاقے...
    ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، کراچی میں بھی صورت حال سنگین، اموات 7 ہوگئیں یہ حادثہ اوباڑو کے قریب جنوبی قائد ملت اسکول کے پاس پیش آیا۔ حادثے کا شکار کشتی سیلاب متاثرین کو موضع دراب پور سے ریسکیو کر رہی تھی۔ علی پور میں بھی کشتی حادثہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں بھی سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 10 سے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے مالی استحصال کے حوالے سے نجی کشتی مالکان کی شکایات پر فوری نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو نجی کشتیوں کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والوں کی ادائیگی حکومت کرے گی۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان اور ڈی سی کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ نجی کشتی مالکان کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نجی کشتیوں کو سرکاری نگرانی میں چلانے کی ہدایت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا کا دورہ کرے کے سیلاب زدگان میں امدادی چیک تقسیم کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملتان اور جلال پور پیروالا کا فضائی دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیلاب زدگان میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے جس سے تباہی اور جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کی ہر ممکن...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 3 ہزار 652 افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت: پنجاب میں پھر سیلابی صورت حال، جلال پور پیر والا شہر خالی کرنے کا حکم ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 1159 افراد کو منتقل کیا، جب کہ پرائیویٹ بیڑے کی مدد سے 2048 متاثرین کو ان کے سازوسامان اور مویشیوں سمیت نکالا گیا۔ پاک فوج کی ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے 445 افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ آپ اور آپ کے...
    ملتان؛ جلالپور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں زیر آب، ایمرجنسی نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز ملتان (آئی پی ایس) پنجاب کے شہر جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے کے بعد شدید سیلاب کی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے۔ دریا چناب میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھنے سے جلالپور پیروالا سمیت ملحقہ علاقوں میں متعدد بستیاں زیر آب آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث شہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی۔ حکام کے مطابق، پانی کی سطح مسلسل بڑھنے کی وجہ سے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شہر کو فوری طور پر خالی...
    پنجاب کے شہر جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے کے بعد شدید سیلاب کی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے۔ دریا چناب میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھنے سے جلالپور پیروالا سمیت ملحقہ علاقوں میں متعدد بستیاں زیر آب آگئیں۔ پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث شہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی۔ حکام کے مطابق، پانی کی سطح مسلسل بڑھنے کی وجہ سے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دریائے چناب کے ہیڈ پنجند اور ہیڈ ترموں پر پانی کی آمد اور اخراج کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ہیڈ...
    ملتان: جلالپور پیروالا میں بند ٹوٹنے کے خدشے کے پیشِ نظر شہر کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق دریائے چناب کے قریب قائم بند پر پانی کا دباؤ انتہائی بڑھ چکا ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ فوری طور پر اپنے گھر خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ اس مقصد کے لیے پولیس کی جانب سے مساجد میں اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔ صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے 5 تھرمل ٹیکنالوجی ڈرون اور جلالپور تحصیل کے لیے مزید 50 کشتیاں فراہم کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق توقع ہے...
    بند ٹوٹنے کا خطرہ، جلالپور پیر والا شہر کو خالی کرنے کا حکم دیدیاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز) بند ٹوٹنے کے خطرے کے باعث جلالپور پیروالا شہرکو خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق پانی کا دباو بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، چناب کا پانی شہرکے قریب بنائے جانے والے بند کو کسی بھی وقت توڑ سکتا ہے۔سی پی او کا کہنا ہے کہ شہری فوری طور پر مکانات خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ پولیس کی جانب سے شہر خالی کرنے کے لیے جلالپور پیروالا کی مساجد میں اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔صادق علی ڈوگر کے مطابق لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے 5...
    ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، اور چناب کے پانی کے دباؤ کے باعث بند ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہونے پر مقامی انتظامیہ نے شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا  ۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق، چناب کا پانی مسلسل بڑھ رہا ہے اور شہر کے قریب بنائے گئے بند پر خطرناک حد تک دباؤ پڑ چکا ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔  مساجد میں اعلانات، شہر خالی کرانے کا عمل جاری شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں، جب کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو انخلا کی ہدایت دے...
    اسلام آ باد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کے دوران کشتی الٹنے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی جبکہ بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کی کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر کیا جائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کی بروقت اور بھرپور امداد یقینی بنائی جائے۔ ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ روابط و تعاون کو مزید مربوط بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کشتی الٹنے کے حادثے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے۔ نقل مکانی کرنے والے افراد کو بروقت اور بھرپور امداد فراہم کرنے اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کو مزید مربوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلسل موسمیاتی تبدیلی کے...
۱