عون رضا انجم نے عبدالغفار کو مجلس وحدت مسلمین تحصیل جلالپور پیروالا کا آرگنائزر نامزد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے اس موقع پر کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے، ہم نے ریسکیو سے لے کر اُن کی آباد کاری تک ان کا ساتھ دینے کا عہد کیا ہے، ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکا ر ہے دوسری جانب ملک ایک بڑے سیلابی آفت کا شکار رہا ہے، تحصیل جلالپور میں اس وقت بحالی کے کاموں کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ تحصیل جلالپورپیروالا کا دورہ کیا اور باہمی مشاورت سے عبدالغفار کو جلالپور پیروالا کا تحصیل آرگنائزر نامزد کردیا، اس موقع پر صوبائی رہنما انجینئر سخاوت علی سیال، ممبر ضلعی ورکنگ کمیٹی اظہر حسین ایڈووکیٹ، غضنفر عباس، قیصر عباس اور فضل عباس موجود تھے۔ ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے اس موقع پر کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے، ہم نے ریسکیو سے لے کر اُن کی آباد کاری تک ان کا ساتھ دینے کا عہد کیا ہے، ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے دوسری جانب ملک ایک بڑے سیلابی آفت کا شکار رہا ہے، تحصیل جلالپور میں اس وقت بحالی کے کاموں کی اشد ضرورت ہے، دیگر اداروں کی طرح مجلس وحدت مسلمین اپنی قوم کے ساتھ شانہ بشانہ میدان میں موجود ہے۔ حکومت مصیبت زدہ افراد کی ہر ممکن امداد کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیل کا لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ، حزب اللہ کمانڈر ساتھی سمیت شہید
عباس حسن کرکی حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ تھے اور انھوں نے حالیہ برسوں میں کئی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ عباس حسن اسلحے کی منتقلی اور ذخیرہ کرنے کے انتظامات کے بھی ذمہ دار تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں حزب اللہ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ عباس حسن کرکی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی نباتیہ کے قریب تول نامی قصبے میں کی گئی۔ اسرائیلی فوج کے بقول ڈرون حملہ عین اُس وقت کیا گیا، جب حزب اللہ کے کمانڈر عباس حسن کرکی اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ اس حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ حزب اللہ کے رہنماء موقع پر ہی اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ شہید ہوگئے۔
عباس حسن کرکی حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ تھے اور انھوں نے حالیہ برسوں میں کئی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ عباس حسن اسلحے کی منتقلی اور ذخیرہ کرنے کے انتظامات کے بھی ذمہ دار تھے، جو کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے غیر رسمی معاہدے کی خلاف ورزی بھی ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے تاحال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ابھی ردِعمل کی توقع نہیں ہے۔ ابھی تک حزب اللہ کی جانب سے اس حملے کی باضابطہ تصدیق یا ردِعمل سامنے نہیں آیا۔