اسسٹنٹ کمشنرجلالپور پیروالا ذوالفقار علی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
اسسٹنٹ کمشنرجلالپور پیروالا ذوالفقار علی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا ذوالفقارعلی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرجلالپورپیروالا ذوالفقار علی خان کو عہدے سے ہٹادیاگیا،انکی جگہ مکرم سلطان کو اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والا تعینات کردیاگیا۔
مکرم سلطان اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان تعینات تھے،نوٹیفیکیشن کیمطابق ذوالفقارعلی خان کو ناقص کارکردگی کی بنا پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ خیال رہے کہ اس وقت جلالپور پیروالا کے مضافاتی علاقوں میں سیلابی صورتحال درپیش ہے،جہاں جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گیلانی بند میں شگاف ڈال دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد، پرویژنل این او سی بھی منسوخ بحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد، پرویژنل این او سی بھی منسوخ پختونخوا کی وفاق سے الگ پالیسی اور سابقہ حکومت میں مذاکرات نے دہشتگردوں کو حوصلہ دیا، دی ڈپلومیٹ عراقی ایئرفورس کے کمانڈر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات، مشترکہ مشقیں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق پاکستان اور یو اے ای کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ سپریم کورٹ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خان کو ناقص کارکردگی سے ہٹایا
پڑھیں:
کراچی میں 12 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی نئی حب کینال میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی کو پانی فراہم کرنے والی نئی حب کینال کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ایک ماہ قبل 12 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی نئی حب کینال کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے نے 20 کلو میٹر طویل حب کینال کو متاثر کیا اور کینال کی تعمیر میں مضبوط سریا استعمال کیا جاتا تو سیلابی ریلے میں نہ بہتی۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر سکندر زرداری نے کہا تھا کہ کراچی کوپانی فراہم کرنے والی نیو حب کینال کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس کا ٹیسٹ رن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی کینال کے لیے پرانی لائن سے پانی چھوڑنا تکنیکی عمل تھا، حب کینال کا ٹیسٹ 25 دن قبل کیا گیا تھا، پرانی کینال سے پانی لینے کے لیے کٹ لگایا گیا تھا۔جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ سوشل میڈیا پر منصوبے کی ناکامی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔