اوکاڑہ؛ مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق، لاہور کراچی ٹریک معطل
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
لاہور:
اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں مشرقی بائی باس پر دو مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
مال بردار ٹرینوں کو حادثہ رینالہ خورد اور حبیب آباد کے درمیان پیش آیا، ایک مال بردار ٹرین کا انجن دوسری مال گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گیا، حادثے میں فریٹ ٹرین کا انجن اور کوچز پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔
حادثے کے باعث لاہور کراچی کے درمیان مین لائن ٹریک پر ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے لائن کلیئر ہونے تک آپریشن معطل رہے گا، ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور جلد ہی ریل ٹریک کو کلیئر کروا لیا جائے گا۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آپریشن جاری ہے، حادثے میں مال بردار ٹرین کا انجن مکمل تباہ ہوگیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے حادثے کا نوٹس لیا اور اسسٹنٹ ڈرائیور امتیاز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں وہ کسی مسافر کی ہو یا ملازم کی۔
انہوں نے حادثے کی انکوائری تین روز میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ذمہ داروں کو سخت سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مال بردار ٹرین
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔