مہمند، شمالی وزیرستان اور بنوں میں آپریشن، 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیاں 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی شب کی گئیں۔ ضلع مہمند کے علاقے گولونو میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی میں 14 خوارج مارے گئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دوسرے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد انجام کو پہنچے، جبکہ ضلع بنوں میں ایک خارجی ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بچے کھچے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم نیٹ ورکس کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔