WE News:
2025-09-17@21:33:53 GMT

خاران میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 4 اغوا

اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT

خاران میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 4 اغوا

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 4 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد کے مطابق واقعہ خاران سے دور لجے کے مقام پر پیش آیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مسلح افراد مقامی زمینداروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے اور 4 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کسی صورت قابل قبول نہیں، بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

فائل فوٹو

بلوچستان طویل عرصے سے بدامنی، دہشتگردی اور لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے۔ اغوا برائے تاوان، ہدفی قتل اور مسلح کارروائیاں صوبے کے کئی اضلاع میں وقفے وقفے سے پیش آتی رہی ہیں۔

حال ہی میں خاران، کیچ اور پنجگور کے مختلف علاقوں میں بھی مسلح جھڑپیں اور دہشت گرد حملے سامنے آئے تھے، جن کے نتیجے میں عام شہری اور سیکیورٹی اہلکار نشانہ بنتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ بلوچستان کا کیچی بیگ اور مستونگ میں دہرے قتل کے واقعات کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، تاہم دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اغوا بلوچستان ڈپٹی کمشنر خاران ضلع خاران قتل کیچ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اغوا بلوچستان ڈپٹی کمشنر خاران قتل کیچ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرگودہا میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبر کو کریں گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 33 الیکٹرک بسیں سرگودہا شہر کے چھ روٹس پر چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولت فراہم ہو گی۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف شہری بلکہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز کو بھی کوریج فراہم کرے گا۔ کمشنر نے کہا کہ الیکٹرک بسیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سرگودہا کے عوام کے لیے ایک بہترین تحفہ ہیں۔ ان بسوں میں خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہیں اور کسی قسم کی آلُودگی پیدا نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نےبتایا کہ بسوں کے لیے چارجرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی طور پر جنرل بس سٹینڈ پر چار بیز قائم کی گئی ہیں جبکہ لاہور روڈ بائی پاس پر ایک جدید اور باقاعدہ سٹیشن قائم کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس سروس کو مزید وسعت دی جا سکے۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے لاری اڈا پر چارجرز کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبہ بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر) ماجد بن احمد ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
  • کمشنر کوگداگروں کیخلا ف کارروائی کی رپورٹ پیش
  • زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • ²بلوچستان: تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق
  • شہر میں قائم کراچی پولیس کے ناکوں کا پول کھل گیا