خاران: نامعلوم مسلح افراد نے 4 زمینداروں کو قتل اور 4 کو اغوا کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
خاران(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 کو اغوا کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مقامی زمینداروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد مزید 4 افراد کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔