Daily Mumtaz:
2025-11-03@06:56:38 GMT

قطر پر اسرائیلی حملہ: کیا امریکہ بھی ملوث ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT

قطر پر اسرائیلی حملہ: کیا امریکہ بھی ملوث ہے؟

لاہور(نیوز ڈیسک)اسرائیلی جنگی طیاروں نے قطر میں مبینہ طور پر حماس کے مرکز کو نشانہ بنایا اور بحفاظت واپس لوٹ گئے، جبکہ قطر کا دفاعی نظام اور نئی فورسز کوئی کردار ادا نہ کر سکیں۔ اس حملے کے بعد سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا قطر کو پہلے سے اس کارروائی کا علم تھا یا نہیں؟

تجزیہ کار عامر رضا نے گفتگو میں کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ قطر کو حملے کا پہلے سے علم تھا۔ ان کے مطابق قطر ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کرتا رہا ہے، چاہے وہ پاکستان اور افغانستان کے ہوں یا روس کے ساتھ۔ “اگر کوئی یہ سمجھے کہ قطر اس حملے میں شریک تھا تو یہ دجالی نظام کے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔”

انہوں نے کہا کہ قطر اور خلیجی ریاستوں کے دفاعی نظام مکمل طور پر امریکہ کے کنٹرول میں ہیں۔ ریڈار، میزائل، فضائی اڈے اور اسلحہ—سب امریکی نگرانی میں ہے۔ ایسے میں یہ ماننا کہ امریکی ریڈار کو حملے کی خبر نہ تھی، ایک “سفید جھوٹ” ہے۔

عامر رضا کے مطابق یہ حملہ خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل نے نہ صرف قطر بلکہ دیگر اسلامی رہنماؤں اور اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔ “یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم دنیا کے دشمن متحد ہیں جبکہ مسلمان ممالک اندرونی سرحدوں میں بٹے ہوئے ہیں۔”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو امریکی ہتھیار کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، جبکہ عرب ممالک کو دیے گئے ہتھیاروں پر یہ شرط عائد ہے کہ وہ انہیں اسرائیل کے خلاف استعمال نہیں کر سکتے۔ “یہ ایسے ہی ہے جیسے ایک باکسر کے ہاتھ باندھ دیے جائیں اور دوسرے کو کھلا چھوڑ دیا جائے۔”

تجزیہ کاروں کے مطابق قطر پر یہ حملہ خطے میں نئی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے، خصوصاً اس وقت جب قطر مذاکرات اور ثالثی کے لیے ہمیشہ مرکزی کردار ادا کرتا آیا ہے

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ قطر

پڑھیں:

یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان

ماسکو:

یوکرین نے روس کی بحیرہ اسود میں مرکزی بندرگار تاؤپسے پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹرمینل اور دو غیرملکی جہازون کو نقصان پہنچا۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ تاؤپسے میں ہونے والے حملے میں دو غیرملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں بحیرہ اسود میں روس کے بڑے آئل ٹرمینلز میں سے ایک ہے اور حملے میں اس ٹرمینل پر آگ بھڑک اٹھی۔

روس کے کراسنڈور ریجن کے ایمرجنسی آپریشنل ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تاؤپسے بندرگاہ پر ڈرون حملہ رات کو ہوا جہاں موجود دو غیرملکی جہاز نشانہ بنے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جہاز کا عملہ سمیت وہاں کام کرنے والے دیگر افراد محفوظ ہیں لیکن بندرگاہ کی عمارت اور ٹرمینل کا انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی اور یوکرینی ٹیلی گرام چینلوں میں مختلف ویڈیوز میں دیکھایا گیا ہے، جس میں ٹرمینل میں تیل کے ٹینکر میں آگ لگی ہوئی ہے۔

ادھر یوکوین کی اندرونی سیکیورٹی سروس ایس بی یو کے عہدیدار نے بتایا کہ یوکرین کی فورسز نے تاؤپسے آئل ٹرمینل پر ڈورن حملہ کیا، 5 ڈرونز نے ایک آئل ٹینکر، لوڈنگ انفرا اسٹرکچر اور پورٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق تاؤپسے بحیرہ اسود میں آئل ٹرمینل اور روزنیفٹ آئل ریفائنری کا مرکز ہے، جس کو یوکرین نے رواں برس کئی مرتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
  • ہنگو: پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
  • اسرائیل کے بارے میں امریکیوں کے خیالات
  • وینیزویلا پر حملہ کر کے مجھے اقتدار دیں، نوبل امن انعام یافتہ خاتون کی امریکہ کو دعوت
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • بین الاقوامی نظام انصاف میں ’تاریخی مثال‘، جنگی جرائم میں ملوث روسی اہلکار لتھوانیا کے حوالے
  • امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی