سیلاب کے باعث عازمین حج کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
اسلام آباد: گزشتہ برس حج کی سعادت سے محروم رہ جانے والے نجی اسکیم کے عازمین کے لیے ایک اور موقع دیدیا گیا، سیلاب کے باعث عازمین کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کردی گئی۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل پر رجسٹریشن جاری ہے، پہلے نجی اسکیم کے عازمین کو 8ستمبر تک رجسٹریشن کا موقع دیا گیا تھا، اب تک 21 ہزار عازمین رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ گزشتہ برس رہ جانے والے عازمین رجسٹریشن کے آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز بچ جانے والے کوٹے پر نئی درخواست وصول کر سکیں گے، عازمین گزشتہ برس جمع کرائی گئی رقم پر بغیر اضافی اخراجات کے حج کرسکیں گے، البتہ یہ سہولت رقم واپس لینے والے عازمین کیلئے نہیں ، انہیں نئی درخواست جمع کروانا ہوگی
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہے: ترک صدر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترک صدر رجب طیب اردوان نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں نے خطے کی سلامتی کو خطرات میں ڈال دیا ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی نہ روکی گئی تو غزہ اور پوری دنیا کا امن تباہ ہوجائے گا، مسلمان ملکوں کی طرف سے قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی قابل ستائش ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ اس سے کوئی نہیں پوچھ سکتا، کھلی جارحیت اور جرائم پر صہیونی حکومت کو رعایت نہیں دی جاسکتی، اسرائیل کی جارحیت ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر تک پہنچ گئی۔
ترک صدر نے کہا کہ امید ہے آج کے اجلاس میں پوری دنیا کے لیے واضح پیغام جاری کیا جائے گا، نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی اور خطے میں افراتفری پھیلانے پر عمل پیرا ہے۔