جلالپور پیروالا کشتی حادثہ: وزیرِ اعظم کا اظہار افسوس، ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کشتی الٹنے کے حادثے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے۔ نقل مکانی کرنے والے افراد کو بروقت اور بھرپور امداد فراہم کرنے اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کو مزید مربوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلسل موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے، حالانکہ ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں اس کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر مؤثر حکمت عملی تشکیل دے رہی ہے تاکہ خطرے سے دوچار علاقوں میں بروقت اقدامات اور جامع منصوبہ بندی کے ذریعے جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
وزیرِ اعظم کے مطابق پیشگی اطلاعات، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر کی تیاری اور ریسکیو و امدادی نظام کو مزید مربوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
علی پور: سیلاب میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
علی پور میں سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں تمام لاشیں نکال کر ریسکیو کے حوالے کردی گئیں۔
جاں بحق افراد میں شعیب، تاج بی بی، محمداقبال، عامر، علشبہ، حسن، شبیر بدھوانی اور چار نامعلوم افراد کی بھی لاشیں ملی ہیں۔