سندھ میں 35 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو والدین کے بڑھتے ہوئے انکار نے شدید دھچکا پہنچایا ہے، جہاں حالیہ پولیو مہم کے دوران لگ بھگ 35 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلوانے سے صاف انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد پولیو کی یہ مہم ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی زیر نگرانی چلائی گئی، جس میں شہر کے مختلف اضلاع میں انکار کی شرح میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا۔
وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ انکار کراچی کے ضلع شرقی میں سامنے آیا، ضلع شرقی میں 8 ہزار سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے 25 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہی، جس کے دوران کراچی میں 21 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال سے نہ صرف شہر بلکہ ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں، جس کے لیے فوری اور مربوط آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ والدین کو اس مہلک مرض کے خطرات اور ویکسین کی افادیت سے آگاہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے حیدرآباد میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ سے اب تک 7، خیبر پختونخوا سے 18، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں کو پولیو میں پولیو کے مطابق
پڑھیں:
بچوں کی مانیٹرنگ کا نظام ہر اسکول میں ہونا چاہیے: مراد علی شاہ
’جیو نیوز‘ گریبسندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے پہلے ڈیجیٹل نظام ’سلیکٹ‘ کی کراچی کے مقامی ہوٹل میں افتتاحی تقریب ہوئی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں، بچوں کی مانیٹرنگ کا نظام ہر اسکول میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری تھا کہ ہم بچوں کو ٹریک کرسکیں تاکہ درست معلومات مل سکیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس حاضری سسٹم کے منصوبے کو اسکول کے بعد کالجز و جامعات میں نافذ کریں گے۔