حیدرآباد سے پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگار)سندھ کے ضلع حیدرآباد سے پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے سال 2025 کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے، نیشنل ای او سی کے مطابق والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیںآئندہ ملک گیر پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگی13اکتوبر سے ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے والدین، کمیونٹی، اساتذہ، علما کرام اور میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فرح خان کیساتھ ہراسانی کا واقعہ، ٹوئنکل کھنہ نے بھی تصدیق کردی
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق ایک ناخوشگوار واقعہ بیان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
فرح کے مطابق وہ اس وقت ایک فلم میں کوریوگرافی کر رہی تھیں۔ شوٹنگ کے دوران کبھی کبھی انہیں کمروں میں بیٹھنے اور آرام کرنے کی ضرورت پڑتی تھی۔ ایک روز جب وہ اپنے کمرے میں موجود تھیں تو فلم کے ڈائریکٹر نے گانے پر بات کرنے کے بہانے ان کے کمرے کا رخ کیا۔
فرح خان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ان کے بہت قریب آکر بیڈ پر بیٹھ گیا جس سے انہیں ہراسانی محسوس ہوئی اور انہوں نے فوراً اسے کمرے سے باہر جانے کو کہا۔
فرح خان نے کہا کہ اس دور میں انہیں کام کی بہت ضرورت تھی، اس لیے ایسی صورتحال کے باوجود پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانا پڑتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس واقعے کو آج بھی ایک تلخ یاد کے طور پر یاد کرتی ہیں۔ ٹوئنکل کھنہ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اس وقت وہیں موجود تھیں اور مذکورہ ہدایتکار فرح کے پیچھے پڑا رہتا تھا۔