وادی تیراہ میں ایک کمپاؤنڈ میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 24 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
سٹی42: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ایک کمپاؤنڈ میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں 14 مبینہ دہشتگرد شامل ہیں، باقی مرنے والے ان دہشتگردوں کے ساتھ اور آس پاس موجود تھے۔
پولیس کے مطابق اس کمپاؤنڈ کو فتنہ الہندوستان کا کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری استعمال کر رہے تھے اور یہاں اسلحہ ذخیرہ کیا گیا تھا۔ دھماکے سے قریب کی کئی رہائش گاہیں بھی تباہ ہو گئیں۔
گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے
پولیس کا کہنا ہے کہ اس شورش زدہ علاقے میں دہشتگرد عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فتنۃ الہندوستان کا آپریشنل کمانڈر گل رحمان افغانستان میں پراسرار طور پر مارا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کابل: افغانستان کے صوبہ ہلمند سے اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان دشمن دہشتگرد گروہ فتنۃ الہندوستان کا اہم کمانڈر اور ٹرینر گل رحمان عرف استاد مرید پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ وہی دہشتگرد تھا جس نے پاکستان کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور کئی بڑے دہشتگرد واقعات میں براہ راست ملوث رہا۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی اس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 17 ستمبر 2025 کو پیش آیا۔
گل رحمان عرف استاد مرید مجید بریگیڈ کا آپریشنل کمانڈر تھا جس نے نہ صرف پاکستان کی سیکورٹی فورسز بلکہ چینی شہریوں، سی پیک منصوبوں اور معصوم شہریوں کو بھی اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔
اس تنظیم نے جعفر ایکسپریس دھماکا، کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ، گوادر کے پی سی ہوٹل پر دہشتگردی، خضدار اسکول بس دھماکا، کنفیوشس انسٹیٹیوٹ پر خودکش دھماکا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خونریز کارروائیاں کیں۔
یاد رہے کہ امریکا فتنۃ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو پہلے ہی عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے جب کہ پاکستان اور چین نے بارہا اقوام متحدہ میں مطالبہ کیا ہے کہ اس نیٹ ورک کو عالمی سطح پر دہشتگرد گروہ کے طور پر بلیک لسٹ کیا جائے۔