ڈسپلن کی خلاف ورزی، جامعہ پنجاب کی 37 طلبہ کیخلاف کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب یونیورسٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 37 طالب علموں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 21 طالب علموں پر 20، 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث دیگر 15 طلبہ کو 3 ماہ تک آزمائشی مدت میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جامعہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے شعبۂ سوشل ورک کے ایک طالب علم کا رزلٹ روک لیا جبکہ شعبۂ فلسفہ کے ایک طالب علم پر یونیورسٹی احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے 5 طالب علموں کی معافی قبول کر لی ہے اور اُن کی اسٹوڈنٹ شپ بحال کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈسپلن کی خلاف ورزی
پڑھیں:
امریکا میں سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) امریکا میں سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی، نیویارک میں فرانسیسی صدر کو امریکی پولیس نے سرعام سڑک پر روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جاتے ہوئے راستے میں پولیس نے روک لیا جس پر انھیں پیدل ہی جانا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا قافلہ اپنے ملک کے مشن دفتر کی جانب بڑھ رہا تھا۔ نیویارک پولیس نے فرانسیسی صدر سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال سڑک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کے لیے حفاظتی طور پر بند کی گئی ہے۔ پولیس اہلکار نے کہا کہ سر، معاف کیجیے، ابھی سب کچھ بند ہے، صدر ٹرمپ کا موٹرکیڈ آنے ہی والا ہے۔(جاری ہے)
آپ کو کچھ دیر رکنا ہوگا۔ جس پر فرانسیسی صدر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے سڑک پر کھڑے کھڑے اپنا فون نکالا اور صدر ٹرمپ کو کال کر کے کہا کہ اندازہ لگائیں، میں سڑک پر انتظار کر رہا ہوں کیونکہ سب کچھ آپ کے لیے بند ہے۔
اس کے چند منٹ بعد ہی سڑک کو پیدل چلنے والوں کے لئے کھول دیا گیا لیکن گاڑیوں کو پھر بھی جانے نہیں دیا گیا۔ جس کی وجہ سے صدر ایمانوئل میکرون پیدل چلتے ہوئے فرانس کے سفارتی مشن کی طرف چلے گئے۔ یاد رہے کہ اس واقعے سے قبل ہی ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔