ای چالان گھروں تک پہنچانے کیلئے ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ میں ایم او یو پر دستخط
تقریب کا انعقاد، آئی جی سندھ، جاوید عالم اوڈھو، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ منظور احمد و دیگر کی شرکت

ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ کے درمیان معاہدہ ہوگیا، جس کے تحت شہریوں کو فیس لیس ای چالان گھروں پر موصول ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، تقریب سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد کی گئی، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو شریک ہوئے۔تقریب میں سندھ پولیس اور پاکستان پوسٹ کے درمیان فیس لیس ای چالان سروس کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔معاہدے کے تحت پاکستان پوسٹ شہریوں تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے چالان بروقت گھروں تک پہنچائے گا۔اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کو درست اور بروقت سہولت ملے گی جبکہ چالان موصول ہونے کی اطلاع بھی پولیس کو دی جائے گی۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں بھی یہی نظام فعال ہے اور شہری اس پر مثبت رائے دے رہے ہیں، سندھ پولیس نے آئی ٹی شعبے کی مدد سے ویری فکیشن سسٹم کو بھی جدید اور شفاف بنایا ہے، جس کی بدولت اسپیشل برانچ اور تلاش ایپ کے ذریعے ہزاروں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی اور گرفتاری ممکن ہوئی ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ تین لاکھ سے زائد افراد تلاش ایپ پر ویری فکیشن کراچکے ہیں، جن میں سے 10 ہزار سے زائد کا کرمنل ریکارڈ نکلا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سب سے زیادہ شکایات ٹریفک پولیس سے متعلق ہوتی ہیں، اور یہ شکایات تب ہی ختم ہوں گی جب پولیس جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے گی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: پولیس اور پاکستان پوسٹ ٹریفک پولیس پولیس ا

پڑھیں:

امریکا میں سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) امریکا میں سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی، نیویارک میں فرانسیسی صدر کو امریکی پولیس نے سرعام سڑک پر روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جاتے ہوئے راستے میں پولیس نے روک لیا جس پر انھیں پیدل ہی جانا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا قافلہ اپنے ملک کے مشن دفتر کی جانب بڑھ رہا تھا۔

نیویارک پولیس نے فرانسیسی صدر سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال سڑک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کے لیے حفاظتی طور پر بند کی گئی ہے۔ پولیس اہلکار نے کہا کہ سر، معاف کیجیے، ابھی سب کچھ بند ہے، صدر ٹرمپ کا موٹرکیڈ آنے ہی والا ہے۔

(جاری ہے)

آپ کو کچھ دیر رکنا ہوگا۔ جس پر فرانسیسی صدر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے سڑک پر کھڑے کھڑے اپنا فون نکالا اور صدر ٹرمپ کو کال کر کے کہا کہ اندازہ لگائیں، میں سڑک پر انتظار کر رہا ہوں کیونکہ سب کچھ آپ کے لیے بند ہے۔

اس کے چند منٹ بعد ہی سڑک کو پیدل چلنے والوں کے لئے کھول دیا گیا لیکن گاڑیوں کو پھر بھی جانے نہیں دیا گیا۔ جس کی وجہ سے صدر ایمانوئل میکرون پیدل چلتے ہوئے فرانس کے سفارتی مشن کی طرف چلے گئے۔ یاد رہے کہ اس واقعے سے قبل ہی ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
                                                                

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ای چالان گھروں تک پہنچانے کیلیے ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ میں ایم او یو پر دستخط
  • امریکا میں سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی
  • کراچی: ای چالان گھروں تک پہنچانے کیلئے ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ میں ایم او یو پر دستخط
  • اسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی
  • اسلام آباد :شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئےیکم اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن
  • اسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی
  • لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس نیلام ہوں گی؟
  • لاہور،ٹریفک قوانین میں تبدیلیاں، سمری جلد کابینہ کو بھجوائی جائیگی
  • پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنے چالان ہوئے، کتنا جرمانہ وصول کیا گیا، اعدادوشمار جاری