کراچی میں پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جن میں سے 2 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے حوا گوٹھ کے قریب پولیس نے نبیل نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
جبکہ نیوی کراچی کے بلال کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں علی خان ولد اجمل شاہ اور سلمان خان ولد نصیب گل نامی دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول اور ایک بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔
موٹر سائیکل کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے سی پی ایل سی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ زخمی ملزم علی خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے خاتون سمیت دو زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی 51 سی کے علاقے جنجال پورہ میں عرفان میڈیکل کے قریب گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوئی۔ چھیپا ترجمان کے مطابق زخمی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 25 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والے گولی لگنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے تاہم خاتون کا بیان لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ادھر اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں واقعے خالد آباد لال مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو چھیپا ایمبولنس کے زریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 35 سالہ ثاقب ولد مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔