چھاپوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران زخمیوں سمیت 16 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپوٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران زخمیوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون‘ موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور ملزم پرکاش کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل اور ایک تیس بور پستول برآمد کیا گیا۔ ملزم پرکاش وہی مجرم ہے جو 2025ء میں تھانہ الفلاح کے مقدمہ الزام نمبر 17/2025ء میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار ہوا تھا اور دورانِ تفتیش اپنے تین دیگر ساتھیوں کی گرفتاری میں بھی معاون ثابت ہوا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور ایئرپورٹ ، گجرات پولیس کا اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار
لاہور:(نیوزڈیسک)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے گجرات پولیس کے وردی پوش اہلکار کو ہتھیار سمیت حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق اہلکار ابن علی سادہ کپڑوں میں ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوا اور بعد ازاں وردی پہن کر اسلحہ اپنے ساتھ لگایا جس کے بعد اے ایس ایف نے مشتبہ حرکات پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
گرفتار اہلکار کے قبضے سے ایم پی فائیو گن اور راؤنڈ برآمد ہوئے۔ اے ایس ایف نے ابتدائی تفتیش کے بعد اہلکار کو ایئرپورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اہلکار اپنے عزیز و اقارب کو لینے کے لیے ایئرپورٹ آیا تھا۔ ایئرپورٹ پولیس نے تصدیق کے لیے گجرات پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تصدیق کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔