فرانسیسی صدر کونیویارک میں ٹریفک پولیس نے سڑک پر روک لیا،ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو ٹریفک پولیس نے روک دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون 22 ستمبر کی شب نیویارک میں اپنی ٹیم کے ساتھ سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ مذکورہ سڑک سے گزر رہا تھا۔ امریکی صدر کے قافلے کے گزرنے کی وجہ سے سیکیورٹی پر مامور ٹریفک پولیس افسر نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو روک دیا۔
امریکی صدر کے قافلے کی وجہ سے فرانسیسی صدر کو روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس میں ایمانوئل میکرون کو ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کال پر بات کرتے بھی دیکھا گیا۔
وائرل ویڈیو میں پولیس افسر نے شرمندگی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے فرانسیسی صدر سے روکے جانے پر معذرت بھی کی۔
پولیس افسر نے فرانسیسی صدر کو کہا کہ جناب صدر آپ سمیت ہر کسی کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ آرہا ہے۔
پولیس افسر کی بات پر ایمانوئل میکرون مسکرائے اور پھر انہوں نے اپنے موبائل فون سے امریکی صدر کو کال کی اور ان سے دلچسپ انداز میں بات بھی کی۔
ایمانوئل میکرون نے سڑک پر کچھ لمحے انتظار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور انہیں ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے ہی سڑک پر کھڑے ہیں کیونکہ سڑک سے ان کا قافلہ گزر رہا ہے، جس وجہ سے سب کو روک دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایمانوئل میکرون امریکی صدر پولیس افسر ڈونلڈ ٹرمپ روک دیا صدر کو
پڑھیں:
کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا
فرانسیسی صدر کا فلسطین کو دو ریاستی حل کے اجلاس کے موقع خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ فلسطین میں عرب ریاست کا قیام کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہو سکا، وقت آگیا ہے جنگ، قتل عام اور لوگوں کی ملک بدری روکی جائے، مسئلہ فلسطین کا 2 ریاستی حل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا، فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 151 ہوگئی۔ فرانسیسی صدر میکرون نے فلسطین کو دو ریاستی حل کے اجلاس کے موقع خطاب کرتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا، فرانسیسی صدر میکرون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں امن قائم کرنے کا وقت آگیا ہے، حماس 48 یرغمالیوں کو رہا کرے، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتے۔
میکرون کا کہنا تھا کہ فلسطین میں عرب ریاست کا قیام کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہو سکا، وقت آگیا ہے جنگ، قتل عام اور لوگوں کی ملک بدری روکی جائے، مسئلہ فلسطین کا 2 ریاستی حل ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس ہورہی ہے، کانفرنس میں متعدد ملکوں کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان متوقع ہے۔