نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا پر مشتمل وفد کا دورۂ سپریم کورٹ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2026 کے شرکا پر مشتمل ایک وفد نے آج سپریم کورٹ کا دورہ کیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق دورے پر آئے این ڈی یو کورس کے شرکا نے چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی۔
120 سے زائد ارکان پر مشتمل اس وفد کی قیادت چیف انسٹرکٹر میجر جنرل نعیم اختر نے کی۔
وفد میں فیکلٹی ممبران، پاکستان کی مسلح افواج اور سول سروسز کےافسران کے علاوہ 26 دوست ممالک کے شرکا بھی شامل تھے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں آئینی ڈھانچے میں اختیارات کی تقسیم، انصاف تک رسائی اور بنیادی حقوق کے تحفظ میں عدلیہ کے کردار سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں چیف جسٹس نے وفد میں شامل ارکان کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
وفد نے سپریم کورٹ کے میوزیم کا دورہ کیا اور عدالتی ریکارڈ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس اور وفد کے سربراہ کے درمیان یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد بنیادی حقوق جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ عدلیہ میوزیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد بنیادی حقوق جسٹس یحیی آفریدی سپریم کورٹ عدلیہ میوزیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس سپریم کورٹ چیف جسٹس کے شرکا
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔