2025-09-24@11:13:00 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«میڈل پہننے»:
شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کو دہلی میں منعقدہ 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں پہلی بار نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب 23 ستمبر کو ہوئی۔ اس تقریب کے دوران کئی دلچسپ لمحات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ ایک ایسی ہی وائرل ویڈیو میں رانی مکھرجی کو شاہ رخ خان کی مدد کرتے دیکھا گیا جب وہ اپنا میڈل پہننے کی کوشش کر رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو میڈل کے دھاگے کو سلجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر ساتھ بیٹھی رانی مکھرجی اُنہیں میڈل پہننے میں مدد دیتی ہیں اس کے بعد فون کا سیلفی کیمرا آن کر کے شاہ رخ کو دکھاتی ہیں کہ آیا میڈل ٹھیک طرح...
کراچی: پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی علی سسٹرز یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ بالٹی مور میری لینڈ میں جاری ایونٹ کے فائنل میں سحرش علی اپنے 19 ویں گولڈ میڈل کیلئے بڑی بہن ماہنور علی سے مقابلہ کریں گی۔ سحرش علی نے کوارٹر فائنل میں مدمقابل زشمالین بلال کو0-3 سے مات دینے کے بعد سیمی فائنل میں حریف کھلاڑی آڈری پارک کو بھی 0-3 سے زیر کرلیا۔ دوسری جانب ماہنور علی نے کوارٹر فائنل میں میکلین سوفیہ کو کوئی گیم ہارے بغیر0-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں لو گریس کے خلاف اسی اسکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔ فائنل میں کامیابی کی صورت میں ماہنور علی 22 ویں گولڈ...
نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم جمعہ کی صبح واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں منعقدہ ایونٹ میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کو عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن پر موجود میزبان ٹیم نے1-3 سے قابو کرلیا تھا۔ دریں اثنا پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری چوہدری یعقوب کے مطابق جمعہ کی صبح لاہور ایئرپورٹ آمد پر قومی ٹیم کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔
جنوبی کوریا میں ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اپنے شہر میاں چنوں پہنچ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ورلڈ اتھلیٹک چیمپیئن شپ بھی آرہی ہے اور جس طرح لوگ دعائیں کررہے ہیں انشااللہ ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا اسی طرح ورلڈ اتھلیٹک میں بھی کوشش کروں گا۔ یہ بھی پڑھیے: قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر استقبال ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپیئن شپ پیرس اولمپک کے بعد میرا پہلا مقابلہ تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے کامیابی دی، انسان جب میدان میں اترتا ہے جو...
لاہور (نیوز ڈیسک)ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ اسٹار جیولین تھروور ارشد ندیم نے وطن واپس پہنچنے پر لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، قوم کی دعاؤں سے کامیابی ملی۔ ارشد ندیم نے کہا کہ میرا اگلا ہدف ورلڈ ایتھلیٹک چیمپیئن شپ ہے اس کے لیے بھرپور تیاری کروں گا، میری کوشش ہوگی کہ ٹریننگ کے لیے عید کے بعد برطانیہ جاؤں، ورلڈ ایتھلیٹک چیمپیئن شپ میرا سب سے بڑا ہدف ہے، قوم کامیابی کے لیے دعا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جیولین تھرو کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ہم...
پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ہیں، قومی ہیرو نے گزشتہ روز ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیولین تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ جیولین تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے دور 86.40 میٹر کی تھرو کی تھی، ارشد ندیم نے 52 سال بعد ایشیئن ایتھلیٹکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 2 بھارتی ایتھلیٹس سمیت دیگر کو ہرایا۔ ارشد ندیم نے اولمپکس سمیت مختلف مقابلوں میں پاکستان کے لیے 4 گولڈ میڈلز جیت رکھے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم جمعرات کو واپس وطن پہنچ گئی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
اپنی مدد اپ کے تحت ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی جوڑی نے ملک کے لیے سلور میڈل یقینی بنالیا۔ گولڈ میڈل کے لیے روائتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین ریجنل یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ابدال خان اور زنیرہ خان نےمالدیپ کی ٹیم کو شکست دے کر انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔اس طرح پاکستان کاسلور میڈل یقینی ہوگیا۔ فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی کی صورت میں پاکستان کا گولڈ میڈل میڈل یقینی ہو جائے گا۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے سری لنکا کو1-3 سے مات دی۔...