رانی مکھرجی کی شاہ رخ خان کو نیشنل ایوارڈ کا میڈل پہننے میں مدد، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کو دہلی میں منعقدہ 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں پہلی بار نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب 23 ستمبر کو ہوئی۔ اس تقریب کے دوران کئی دلچسپ لمحات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ ایک ایسی ہی وائرل ویڈیو میں رانی مکھرجی کو شاہ رخ خان کی مدد کرتے دیکھا گیا جب وہ اپنا میڈل پہننے کی کوشش کر رہے تھے۔
وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو میڈل کے دھاگے کو سلجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر ساتھ بیٹھی رانی مکھرجی اُنہیں میڈل پہننے میں مدد دیتی ہیں اس کے بعد فون کا سیلفی کیمرا آن کر کے شاہ رخ کو دکھاتی ہیں کہ آیا میڈل ٹھیک طرح سے پہنا گیا ہے یا نہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Anupamb Anupam B Gautam (@anupamgautam_)
میڈل پہننے کے بعد، شاہ رخ خان وہ میڈل اپنی مینیجر، پوجا دادلانی کو دکھاتے ہیں جو ان کی پچھلی قطار میں بیٹھی ہوتی ہیں۔ یہ لمحہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ رانی مکھر جی اور شاہ رخ خان ایسے خوش ہو رہے ہیں جیسے چھوٹے بچے اپنی میڈلز پر خوش ہو رہے ہوں۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ چاہے جو بھی ہو، ہر انسان کے اندر کا بچہ زندہ ہوتا ہے جو آئینے میں خود کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ یہ اداکار اس ایوارڈ کے مستحق تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان یا شکیب خان؟ ہانیہ عامر کی پسند نے مداحوں کو چونکا دیا
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کو فلم ’جوان‘ جبکہ رانی مکھرجی کو ’مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘ میں شاندار اداکاری پر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ وکرانت میسی کو بھی فلم ’12ویں فیل‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا، جس میں انہوں نے آئی پی ایس آفیسر منوج کمار شرما کا کردار نبھایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ رانی مکھر جی شاہ رخ خان شاہ رخ خان ایوارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ رانی مکھر جی شاہ رخ خان شاہ رخ خان ایوارڈ رانی مکھرجی میڈل پہننے شاہ رخ خان
پڑھیں:
فلم کے پریمئیر پر ملائکہ اور ارجن کا ٹکراؤ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کا فلم پریمیئر پر بریک اپ کے بعد آمنا سامنا، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
ممبئی میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر سابقہ مشہور جوڑی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان ایک سرد اور غیر متوقع ملاقات کا اتفاق ہوا جس نے تقریب کی دیگر سرگرمیوں سے توجہ ہٹا دی۔
اس فلم میں تو ایشان کھتر، جھانوی کپور اور وِشال جیتھوا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں پریمیئر پر ساری توجہ ارجن اور ملائیکہ کے اس ایک دوسرے کو ان دیکھا کرنے والے لمحے نے سمیٹ لی۔
ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور نیہا دھوپیا سے ملاقات کر رہے ہیں اور باتیں کر رہے ہیں جبکہ ملائیکہ اروڑا نیہا کے بلکل پیچھے ہی موجود ہیں جو ارجن کو نظر انداز کرتے ہوئے دوسری طرف نکل جاتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
ان دونوں نے نہ بات چیت کی اور نہ ہی ایک دوسرے سے آنکھیں ملائیں جیسے دونوں جانتے ہوں کہ وہ سامنے موجود ہیں مگر جان بوجھ کر دونوں ایک دوسرے کو نظر انداز کر رہے ہوں۔ کچھ دیر بعد ملائیکہ خاموشی سے پریمئیر سے روانہ ہو گئیں۔
اس واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو تبصرہ کرنے پر مجبور کر دیا۔ صارفین نے ماضی کی مقبول جوڑی کے اس رویے کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ برسوں تک رشتے میں کے بعد اس قدر اجنبیت حیران کن ہے۔
یاد رہے کہ ارجن اور ملائیکہ کا رشتہ سال 2024 میں ختم ہو چکا ہے, یہ دونوں 2018 سے ملائیکہ اور ارباز خان کی علیحدگی کے بعد سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے تاہم اب ان کے درمیان فاصلے نمایاں نظر آتے ہیں۔