اپنی مدد اپ کے تحت ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی جوڑی نے ملک کے لیے سلور میڈل یقینی بنالیا۔ گولڈ میڈل کے لیے روائتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین ریجنل یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ابدال خان اور زنیرہ خان نےمالدیپ کی ٹیم کو شکست دے کر انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔اس طرح پاکستان کاسلور میڈل یقینی ہوگیا۔ فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی کی صورت میں پاکستان کا گولڈ میڈل میڈل یقینی ہو جائے گا۔

قبل ازیں سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے سری لنکا کو1-3 سے مات دی۔

دوسری جانب بوائز انڈر 15 سنگلز میں ابدال خان نے بنگلادیش کے تابی اسلام اور نور خان نے مالدیپ کے محمد رافو کو 0-3کے یکساں اسکورسے شکست دی۔

واضح رہے کہ قومی جونیئر کھلاڑی سیلف فنانس کی بنیاد پر چیمپئن شپ میں شریک ہیں۔ ٹرائلز میں منتخب گرلز انڈر 19 کی کھلاڑی رقم کا بندوبست نہ ہونے کے سبب چیمپئن شپ میں شرکت سے قاصر رہیں جبکہ گرلز انڈر 15 ایونٹ کے لیے منتخب تین میں دو کھلاڑی بھی پیسے نہ ہونے کی وجہ سے چیمپئن شپ میں حصہ لینے سے محروم رہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیمپئن شپ میں فائنل میں

پڑھیں:

امریکی ٹینس اسٹار کو چینی پکوانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

امریکی ٹینس اسٹار ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے چین کے روایتی کھانوں پر کیے گئے متنازع تبصروں پر معافی مانگ لی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے بیانات کو ’ثقافت کی بے حرمتی‘ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل سامنے آیا۔

معاملہ کیسے شروع ہوا؟

29 سالہ ٹاؤن سینڈ اس وقت چین کے شہر شینزن میں بلی جین کنگ کپ فائنلز کھیلنے کے لیے موجود ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں وہ مینُو میں شامل مینڈک، کچھوے اور سی ککمبر جیسے پکوان دیکھ کر حیرت اور مذاق کا اظہار کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا ’ یہ اب تک کی سب سے عجیب چیز ہے جو میں نے دیکھی… کچھوا اور بیل مینڈک کھانا واقعی ’وائلڈ‘ ہے۔‘

ایک اور ویڈیو میں وہ اپنی ساتھی کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ کے ساتھ کھانے کی میز پر سی-ککمبر ڈش کا مذاق اڑاتی دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

یہ ویڈیوز دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا ’ یہ واقعی توہین آمیز ہے۔ ہر ثقافت کے کھانے مختلف ہوتے ہیں۔‘

ایک اور تبصرہ تھا ’جب آپ بیرون ملک جائیں تو مقامی ثقافت کا احترام کریں، آپ نہ کھائیں مگر مذاق نہ اڑائیں۔‘

اس کے بعد چینی سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’امریکی ٹینس پلیئر نے چینی کھانوں کی توہین کی تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگا۔‘

کھلاڑی کی معافی

سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ  اس رویے کا کوئی جواز نہیں۔ مجھے احساس ہے کہ بطور پروفیشنل ایتھلیٹ دنیا بھر میں سفر کرنا ایک اعزاز ہے اور مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ آئندہ میں بہتر طرزعمل اپناؤں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین میں ان کا تجربہ ’شاندار‘ رہا ہے اور وہ اس سے بہت کچھ سیکھ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی ٹینس اسٹار ٹیلر ٹاؤن سینڈ چینی کھانے سوشل میڈیا صارفین

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • امریکی ٹینس اسٹار کو چینی پکوانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا
  • ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
  • بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان نے یورپ و امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے
  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
  • کترینہ کیف اور وکی کوشل کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے؟