ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستانی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
اپنی مدد اپ کے تحت ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی جوڑی نے ملک کے لیے سلور میڈل یقینی بنالیا۔ گولڈ میڈل کے لیے روائتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین ریجنل یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ابدال خان اور زنیرہ خان نےمالدیپ کی ٹیم کو شکست دے کر انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔اس طرح پاکستان کاسلور میڈل یقینی ہوگیا۔ فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی کی صورت میں پاکستان کا گولڈ میڈل میڈل یقینی ہو جائے گا۔
قبل ازیں سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے سری لنکا کو1-3 سے مات دی۔
دوسری جانب بوائز انڈر 15 سنگلز میں ابدال خان نے بنگلادیش کے تابی اسلام اور نور خان نے مالدیپ کے محمد رافو کو 0-3کے یکساں اسکورسے شکست دی۔
واضح رہے کہ قومی جونیئر کھلاڑی سیلف فنانس کی بنیاد پر چیمپئن شپ میں شریک ہیں۔ ٹرائلز میں منتخب گرلز انڈر 19 کی کھلاڑی رقم کا بندوبست نہ ہونے کے سبب چیمپئن شپ میں شرکت سے قاصر رہیں جبکہ گرلز انڈر 15 ایونٹ کے لیے منتخب تین میں دو کھلاڑی بھی پیسے نہ ہونے کی وجہ سے چیمپئن شپ میں حصہ لینے سے محروم رہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئن شپ میں فائنل میں
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) بھی تذبذب کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے جانبدارانہ رویے پر انہیں ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی یا نہیں اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار ہے۔
اے سی سی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پہلے آج کے میچ سے متعلق پوسٹ کی گئی تاہم کچھ ہی دیر بعد پوسٹ حذف کردی گئی۔