پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے، جس کا پاکستانی میڈیا نے بھرپور جواب دیا ہے۔
بھارتی میڈیا پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے، انڈیا ٹوڈے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ڈیجیٹل وار فیئر نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام
بھارتی میڈیا نے پاکستانی میڈیا پر الزام لگایا کہ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر پاکستان عالمی برادری کی ہمدردی بٹورنا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ’ایکس‘ کی ہزاروں سے زیادہ پوسٹس میں مودی سرکار پر تنقید کی جارہی ہے۔
پاکستانی سوشل میڈیا کی مربوط حکمت عملی بھارت پر بھاری پڑ گئی، اور جاندار رپورٹنگ سے بھارتی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔
دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی میڈیا کی کوشش ناکام ہو چکی ہے، جبکہ متعدد بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیاحوں کو ہلاک کیے جانے کے بعد بھارت نے یہ الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعہ سیکیورٹی ناکامی، پاکستان کے ساتھ جنگ کے حق میں نہیں، وزیراعلیٰ کرناٹکا
پاکستان نے بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو پھر جنگ ہوگی، اس کے علاوہ بھارت کی فضائی حدود بند کرنے کے ساتھ ساتھ واہگہ بارڈر کے راستے تجارت بھی معطل کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت بھارتی پروپیگنڈا بیانیہ دفن پاک بھارت جنگ پاکستان پہلگام سندھ طاس معاہدہ سوشل میڈیا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بھارتی پروپیگنڈا بیانیہ دفن پاک بھارت جنگ پاکستان پہلگام سندھ طاس معاہدہ سوشل میڈیا وی نیوز پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا کے ساتھ
پڑھیں:
بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا گیا، جب اعجاز ملاح نے آرمی رینجزز اور نیوی کے یونیفارم خریدنے تھے تو پاکستان نے سرویلنس کی، بھارت پاکستان کی معرکہ حق کی فتح کو ہضم نہیں کرسکتا۔
اعجاز ملاح کو گرفتار کیا تو انہوں نے ان تمام باتوں کا اعتراف کرلیا، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اعجاز ملاح کا اعترافی بیان چلا دیا جس میں اس نے بتایا کہ ہم مچھلی مارنے گئے تو بھارت نے ہمیں پکڑ لیا، انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی اور رینجرز کی وردیاں لینی ہیں،
زونگ سم، پاکستانی سیگریٹ اور کرنسی لانے کا کہا، اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی نے مجھے رہا کردیا۔
اعجاز ملاح نے کہا کہ میں نے خفیہ ایجنسی کے افسر کی کچھ تصاویر بھیجیں، میں جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستان ایجنسی نے مجھے پکڑ لیا۔
پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ بھارت کا پروپیگنڈا آپریشن ہے جو ایکسپوز ہوا ہے، پاکستان میڈیا نے جنگ میں انفارمیشن کی جنگ جیتی، اعجاز ملاح کو ستمبر کے مہینے میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے گرفتار کیا، اعجاز ملاح کو پیسوں کا لالچ دیا گیا۔
اعجاز ملاح کو پچانوے ہزار روپے دینے کے ثبوت موجود ہیں، پہلگام میں بھی انہوں نے چائنیز سیٹلائٹ کا ذکر کیا، اب یہاں پر زونگ کی سمز مانگی جارہی تھی، ویڈیو کے ساتھ کچھ آڈیوز بھی ہیں جو میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی جائیں گی، بھارت کو کہنا چاہتے ہیں ہمارے ادارے چوکنا ہیں۔