بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے۔
عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے بتایا کہ 25 نئے کیسز سرکار کی جانب سے بنائے گئے تھے۔
پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا گیا ۔ انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کر دیا، نہرو اور ایوب خان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا ، ہندوستان نے ہمارے بارڈر کے ساتھ اپنے اڈے بنا رکھے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم شہباز شریف اور آئی سی یو کے صدر کے ساتھ نہیں ہیں ،عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی وزیراعظم نے عہدہ چھوڑ دیا تھا ، اس وقت کا تقاضا ہے کہ یہ سب عہدے چھوڑ دیں اور بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 جولائی 2024 کو جو بریفنگ ہوئی اس کے تحت پانی بیچا گیا ، 500 ارب کا پیٹرول اسمگل کیا جارہا ہےمسلح افواج کو قوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ قوم کیا چاہتی ہے سب جانتے ہیں۔ پاکستان میں بدقسمتی سے قوم تقسیم ہے اور صرف ایک شخص بانی پی ٹی آئی ملک کو متحد کرسکتا ہے۔۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
— فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن پر اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت 30 اپریل کو ہو گی۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کیس کی سماعت کریں گے۔
خالد یوسف چوہدری کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل آئندہ ایک دو دن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ 17 جنوری کے عدالتی فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں فائل ہوئی تھیں۔
17 اپریل کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کی تھیں۔
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا تھا جس کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانے کی سزا ہوئی تھی۔