راولپنڈی:

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے۔

عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے بتایا کہ 25 نئے کیسز سرکار کی جانب سے بنائے گئے تھے۔

پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا گیا ۔ انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کر دیا، نہرو اور ایوب خان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا ، ہندوستان نے ہمارے بارڈر کے ساتھ اپنے اڈے بنا رکھے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم شہباز شریف اور آئی سی یو کے صدر کے ساتھ نہیں ہیں ،عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی وزیراعظم نے عہدہ چھوڑ دیا تھا ،  اس وقت کا تقاضا ہے کہ یہ سب عہدے چھوڑ دیں اور بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 جولائی 2024 کو جو بریفنگ ہوئی اس کے تحت پانی بیچا گیا ، 500 ارب کا پیٹرول اسمگل کیا جارہا ہےمسلح افواج کو قوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ قوم کیا چاہتی ہے سب جانتے ہیں۔ پاکستان میں بدقسمتی سے قوم تقسیم ہے اور صرف ایک شخص بانی پی ٹی آئی ملک کو متحد کرسکتا ہے۔۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کے ساتھ

پڑھیں:

سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی

ڈاکٹر عارف علوی— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سب پوچھتے ہیں بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔

لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو، انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے کہا کہ الیکش ملتوی ہونے چاہئیں۔

عارف علوی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔

سابق صدر عارف علوی نے بھی مذاکرات کی حمایت کردی

عارف علوی نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آئندہ الیکشنز اور جمہوریت کے قیام کے لیے مذاکرات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے بھولنا مت۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، کسی کو معلوم ہے تو آج تو بتا دے، کچھ تو شرم و حیا کریں اور بتا دیں کہ یہ ہیں وہ ذرائع۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان حملہ کیس: مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
  • علیمہ خانم نے چیف جسٹس کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا
  • عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا 
  • عمران خان نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا، 200 سے زائد کیسز کا حوالہ
  • علیمہ خان نے چیف جسٹس کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا
  • عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
  • بھارت کیخلاف قومی یکجہتی کیلئے عمران خان کو رہا کیا جائے، عمر ایوب
  • سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی
  • بانی پی ٹی آئی سیاسی داؤ پیچ میں صفر بٹا صفر ہیں، حفیظ اللہ نیازی