بھارتی ہائی کمیشن کا ناپسندیدہ قرار د یا جانے والا عملہ واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 ) پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیا گیا بھارتی ہائی کمیشن کاعملہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہوگیا ہے ‘واہگہ باڈرسرحدسیل ہونے کی وجہ سے بھارتی ہائی کمیشن نے حکومت پاکستان کو تحریری درخواست کی تھی جس میں ان کے لاہور سے واہگہ بارڈر کے ذریعے سفر کی اجازت مانگی گئی .
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بھارتی سفارت کاروں کو لاہور کے سفر کی اجازت دے دی سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے تحریری درخواست میں وزارت خارجہ سے اجازت مانگی گئی کہ پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیے گئے سفارت کاروں کو لاہور کے ذریعے واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جانے کے لیے سفر کی اجازت دی جائے. حکومت پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد بھارت کے ناپسندیدہ قرار ددیے گئے سفارتی حکام لاہو روانہ ہوگئے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے فوجی، بحری اور فضائی سفارت کار آج واہگہ کے راستے بھارت واپس لوٹ جائیں گے پاکستان نے بھارت کے دفاعی، ایئر، نیول اتاشیوں اور معاون اسٹاف کو ناپسدیدہ شخصیات قرار دیا تھا. پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی بڑھنے کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے واہگہ بارڈر سے گزشتہ روز بھارت جانے اور پاکستان واپس آنے والوں کے اعداد و شمار کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق 288 بھارتی شہری واپس بھارت گئے، پاکستان نے 3 روز پہلے سارک ویزا استثنیٰ پر موجود بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے 190 پاکستانی شہری بھی وطن واپس لوٹے ہیں، بھارت نے سارک ویزا کے تحت استثنیٰ کے حامل پاکستان شہریوں کو 48 گھنٹوں تک ملک چھوڑنے کا کہا تھا واہگہ بارڈر پر دیگر ٹرانزٹ اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کردی گئی ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ناپسندیدہ قرار واہگہ بارڈر کے کی جانب سے کے راستے کے مطابق بھارت کے
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔