بھارت سے 188 پاکستانی وطن واپس، پاکستان سے 309 بھارتی واہگہ بارڈر عبور کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
عرفان ملک:بھارتی جارحیت اور پہلگام فالس فلیگ پر بے بنیاد الزامات ، واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی ، پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک بھارت حالات کشیدہ ہونے کے بعد 188 پاکستانی شہری واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے،پاکستان سے 309 بھارتی شہری واہگہ بارڈر عبو ر کرکے بھارت روانہ ہوچکے۔
بھارتی شہریوں کی روانگی کے دوران سکیورٹی الرٹ ہے،حکومت کی جانب سے بھارت کے بے بنیاد الزامات پر بھارتی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایات کی گئی۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :