اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ بھارتی بیان پر پاکستان نے عملی طور پر اقدامات کئے اور پاکستان کی فضائی حدود کو بھارتی طیاروں کے لئے بند کر دیا گیا۔ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج بھارت کے تمام اخبارات میں ہیڈ لائنز ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔ بھارت سے تجارت مکمل طور پر بند ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کسی تیسرے ملک کے ذریعے بھی بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی۔ بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔ بھارت میں متعدد فلائٹس منسوخ یا تبدیل ہوئی ہیں اور کچھ لمبے روٹس سے چل رہی ہیں۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے مگر کسی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینا جانتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کی شرمناک داستان سے بھارت کی عالمی سطح پر سبکی ہو رہی ہے۔  پاکستان کو بیانیہ کی جنگ میں سبقت حاصل ہے۔ پاکستانی ٹی وی چینلز، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے یک زبان ہو کر بھارتی ایجنڈے کو بے نقاب کیا۔ بھارت کے سینئر صحافی سوشل میڈیا پر رونا رو رہے ہیں کہ بھارت کا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے۔ بوکھلاہٹ میں بھارت نے ایک غلطی پر دوسری غلطی کی۔ پہلگام واقعہ کی ایف آئی آر عجلت میں درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ضلع اننت ناگ، پہلگام پولیس سٹیشن، واقعہ دن ایک بجکر 50 منٹ پر شروع ہوا اور 2 بجکر 20 منٹ پر ختم ہوا اور ایف آئی آر 10 منٹ بعد 2 بجکر 30 منٹ پر درج کر دی گئی۔ عقل کے اندھوں کو بھی پتہ ہے کہ اس قسم کے واقعات کی تحقیقات ہوتی ہیں۔ بھارت نے عجلت میں قانون کو دیکھے بغیر یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بیان دیا۔ پاکستان دو ٹوک کہہ چکا ہے کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے۔ پاکستان اس مسئلہ پر بھرپور طریقے سے جواب دے گا۔ بھارت اب پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ بھارت نے بوکھلاہٹ میں اب جیلوں میں پاکستانی قیدیوں اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا انکاؤنٹر کرنا شروع کر دیا ہے۔ بانڈی پورہ میں الطاف لالی اور اڑی سیکٹر میں محمد فاروق اور محمد دین کو شہید کیا گیا۔  بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔ فالس انکاؤنٹر کرنے سے بھارت کی بوکھلاہٹ مزید سامنے آ چکی ہے۔ بھارت پہلے بھی ایسے کام کرتا رہا ہے۔ بھارت دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت کے خلاف پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ ان کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگائیں کہ آج مدھیا پردیش میں ان کی اپنی فضائیہ نے غلطی یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنایا۔ ان کی اہلیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اتنے اہل ہیں کہ اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا دیا۔ بھارتی فورسز کے پیشہ ورانہ امور زبوں حالی کا شکار ہیں۔ بھارت اپنے اس پائلٹ کو نہ بھولے جسے پاکستان میں چائے کا کپ پلا کر واپس بھیجا گیا تھا۔ بھارت کے مذموم مقاصد بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عطاء اللہ تارڑ نے کہا پاکستان کی بھارت کے کے لئے چکا ہے

پڑھیں:

پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے،وزیردفاع

اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھینندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، جو کچھ جعفر ایکسپریس واقعہ میں ہوا سب کو پتہ ہےعلیحدگی پسندوں کو بھارت نے پناہ دی ہے، بلوچستان کے علیحدگی پسند بھارت میں جاکر علاج کراتے ہیں، ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے تانے بانے بھی بھارت کےساتھ ملتے ہیں، اس کے کئی ثبوت ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے پر دوسروں پر الزام دھرنے کے بجائے خود احتسابی کرے۔ تفتیش کر کے ذمہ داروں کو تلاش کرے، پاکستان پر الزام لگانا نامناسب بات ہے۔ یہ امکان بھی ہےکہ پہلگام حملہ خود بھارت کا “فالس فلیگ آپریشن” ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھارت سے بھی تو پوچھے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ لوگ مارے جا رہے ہیں تو وہاں کئی عشروں سے موجود سات لاکھ فوج کر کیا رہی ہے؟
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، پاکستان دہائی سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے، جو دہشت گردی کا شکار ہیں وہ کیسے دہشت گردی کو فروغ دیں گے، پاکستان کی افواج ہر جگہ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، وزیر دفاع
  • بھارت نے جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیر اور چرواہوں کے انکاؤنٹرکرنا شروع کردیئے : عطاء تارڑ
  • بیانیے کی جنگ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہے، بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا، عطا تارڑ
  • پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے: سیکرٹری خارجہ
  • آج پاکستان نے بھارتی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دیا، عطا تارڑ
  • پانی روکنا اعلان جنگ، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلان
  • ابھی نندن یاد ہوگا، بھارت نے ایڈوانچر کیا تو بھرپور جواب دینگے، خواجہ آصف
  • بھارت سے کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، فیصل واوڈا
  • پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے،وزیردفاع