بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا ڈالا،بھاری جانی مالی نقصان
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
مدھیہ پردیش ( نیوز ڈیسک) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سےبھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کاشکار ہو گئی۔ بھارتی فضائیہ اپنےہی عوام کی دشمن بن گئی۔ بھارتی فضائیہ کےلڑاکاطیارےنےاپنی ہی آبادی پربم گرادیا،ذرائع کے مطابق
واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کےعلاقے شیوپوری میں پیش آیا۔ بم گرانےسےآبادی اوراملاک کوشدیدنقصان پہنچا۔ بم گرنےسےمتعددمکان تباہ،ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
بھارتی فضائیہ جدیدٹیکنالوجی میں ناکامی کیساتھ پائلٹس کی تربیت میں بھی ناکام۔
جدیدطیاروں،پےلوڈاوربموں کاگرنابھارتی فضائیہ کی دفاعی صلاحیت پرگہراسوالیہ نشان ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیرذمہ داری اوربوکھلاہٹ کوظاہرکرتاہے.
مزیدپڑھیں:ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ
پڑھیں:
بھرپور جواب دیا، بھارت کی عالمی سطح پر سبکی ہو رہی: عطا تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ بھارتی بیان پر پاکستان نے عملی طور پر اقدامات کئے اور پاکستان کی فضائی حدود کو بھارتی طیاروں کے لئے بند کر دیا گیا۔ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج بھارت کے تمام اخبارات میں ہیڈ لائنز ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔ بھارت سے تجارت مکمل طور پر بند ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کسی تیسرے ملک کے ذریعے بھی بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی۔ بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔ بھارت میں متعدد فلائٹس منسوخ یا تبدیل ہوئی ہیں اور کچھ لمبے روٹس سے چل رہی ہیں۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے مگر کسی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینا جانتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کی شرمناک داستان سے بھارت کی عالمی سطح پر سبکی ہو رہی ہے۔ پاکستان کو بیانیہ کی جنگ میں سبقت حاصل ہے۔ پاکستانی ٹی وی چینلز، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے یک زبان ہو کر بھارتی ایجنڈے کو بے نقاب کیا۔ بھارت کے سینئر صحافی سوشل میڈیا پر رونا رو رہے ہیں کہ بھارت کا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے۔ بوکھلاہٹ میں بھارت نے ایک غلطی پر دوسری غلطی کی۔ پہلگام واقعہ کی ایف آئی آر عجلت میں درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ضلع اننت ناگ، پہلگام پولیس سٹیشن، واقعہ دن ایک بجکر 50 منٹ پر شروع ہوا اور 2 بجکر 20 منٹ پر ختم ہوا اور ایف آئی آر 10 منٹ بعد 2 بجکر 30 منٹ پر درج کر دی گئی۔ عقل کے اندھوں کو بھی پتہ ہے کہ اس قسم کے واقعات کی تحقیقات ہوتی ہیں۔ بھارت نے عجلت میں قانون کو دیکھے بغیر یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بیان دیا۔ پاکستان دو ٹوک کہہ چکا ہے کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے۔ پاکستان اس مسئلہ پر بھرپور طریقے سے جواب دے گا۔ بھارت اب پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ بھارت نے بوکھلاہٹ میں اب جیلوں میں پاکستانی قیدیوں اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا انکاؤنٹر کرنا شروع کر دیا ہے۔ بانڈی پورہ میں الطاف لالی اور اڑی سیکٹر میں محمد فاروق اور محمد دین کو شہید کیا گیا۔ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔ فالس انکاؤنٹر کرنے سے بھارت کی بوکھلاہٹ مزید سامنے آ چکی ہے۔ بھارت پہلے بھی ایسے کام کرتا رہا ہے۔ بھارت دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت کے خلاف پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ ان کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگائیں کہ آج مدھیا پردیش میں ان کی اپنی فضائیہ نے غلطی یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنایا۔ ان کی اہلیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اتنے اہل ہیں کہ اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا دیا۔ بھارتی فورسز کے پیشہ ورانہ امور زبوں حالی کا شکار ہیں۔ بھارت اپنے اس پائلٹ کو نہ بھولے جسے پاکستان میں چائے کا کپ پلا کر واپس بھیجا گیا تھا۔ بھارت کے مذموم مقاصد بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔