لاہور، پی ایس ایل کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ پاکستان سے بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
کمپنی کے 23 بھارتی ملازمین کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر سے بھارت بھجوایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے بے دخل کر دیا ہے۔ کمپنی کے 23 بھارتی ملازمین کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر سے بھارت بھجوایا۔ حکومتِ پاکستان نے مودی کی الزام تراشیوں کے بعد بھارتی شہریوں کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمپنی کے
پڑھیں:
وہ مشہور اداکارہ کون ہے جسے پہلی ہی فلم سے نکال کر رانی مکھرجی کو کاسٹ کرلیا گیا
بالی ووڈ کے نواب خاندان کی بیٹی اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کی پہلی ہی فلم سے نکال دیا گیا تھا۔
سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح انہیں اپنی پہلی فلم پہلی سے نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ مالی مشکلات کا شکار ہو گئیں۔
ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بینک کی کارپوریٹ ملازمت چھوڑ کر فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا، حالانکہ اس وقت ان کی تنخواہ اچھی تھی اور وہ لندن میں بسنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ہدایتکار امول پالیکر نے انہیں فلم ’پہیلی‘ کے لیے کاسٹ کیا تھا، لیکن جب شاہ رخ خان نے فلم میں مرکزی کردار کے طور پر شمولیت اختیار کی تو سوہا کو نکال دیا گیا اور ان کی جگہ رانی مکھرجی کو لے لیا گیا۔
سوہا علی خان کے مطابق انہیں جب اچانک بتایا گیا کہ اب وہ فلم کا حصہ نہیں رہیں گی، تو وہ حیران اور پریشان ہو گئیں کیونکہ ان کے پاس کرایہ ادا کرنے کے بھی پیسے نہیں تھے اور وہ اپنی جاب چھوڑ چکی تھیں۔
یاد رہے کہ اس کے بعد اداکارہ سوہا علی خان نے بنگالی فلم ’ایتی شری کانتا‘ میں کام کیا جو 2004 میں ریلیز ہوئی، اور اسی سال انہوں نے فلم ’دل مانگے مور‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ یہ فلم ناکام رہی لیکن پھر دوسری فلم ’رنگ دے بسنتی‘ سے انہیں اصل شہرت حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے مُڑ کر نہیں دیکھا۔