کاکول(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025ئ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے،ہم اپنے ملک کا دفا ع کرنا جانتے ہیں،دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستان کو رتی بھر بھی شک نہیں، بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے،کاکول میں پاسنگ آﺅٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظرئیے کی بنیاد ہی یہ ہے کہ مسلمان اور ہندو دو علیحدہ قومیں ہیں جن کی زندگی کے ضابطے، سماجی ڈھانچے اور اقدار یکسر مختلف ہیں۔

مسلمانوں اور ہندووں کی مذہب، تہذیب، ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی میں بنیادی فرق ہی اس نظرئیے کی بنیادپر بنا جسے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بارہا اپنے تاریخی خطابات میں واضح طور پر بیان کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔قائداعظم محمد علی جناح کے الفاظ آج بھی اس نظرئیے کی گواہی دیتے ہیں کہ ہندو اور مسلمان دو مختلف مذہبی فلسفوں، معاشرتی روایات اور ادب سے تعلق رکھتے ہیں۔

مسلمانوں اور ہندووں کے درمیان خلیج اتنی بڑی ہے کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ مسلمان زندگی کے تمام پہلووں میں ہندووں سے مختلف ہیں۔ ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندووں سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں۔ ہمارے اجداد نے نئے وطن کے حصول کیلئے بے مثال جدوجہد کی۔

دو قومی نظریہ کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو الگ قومیں ہیں۔ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے۔آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ بھارتی میڈیا، سوشل میڈیا روایتی جھوٹے پروپیگنڈا سے تاریخ مسخ نہیں کرسکتا۔ بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے تاریخ کو جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے مسخ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ دو قومی نظریہ ایک زندہ حقیقت ہے جسے کوئی میڈیا یا پروپیگنڈہ جھٹلا نہیں سکتا۔دریں اثناءپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئے۔

تقریب میںوزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، غیر ملکی سفارتکار، اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی پاسنگ آو¿ٹ تقریب میں شریک ہوئے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو تقریب میں آمد پرسلامی پیش کی جبکہ بگل بجا کر وزیراعظم کی تقریب میں آمد کا اعلان کیا گیا اور شہباز شریف کو سلامی پیش کی گئی۔وزیر اعظم شہبازشریف نے پی ایم اے کاکول میں پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پی ایم اے کاکول میں گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کی حلف برداری بھی ہوئی، بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں وزیراعظم نے انعامات تقسیم کئے۔

اعزازی شمشیر انڈر آفیسر محمد حنان ملک نے حاصل کی، صدارتی طلائی تمغہ انڈر آفیسر زین العابدین نے حاصل کیا جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل نیپال کے کیڈٹ کے نام رہا۔لیڈی کیڈٹ لائبہ رحمان کو بھی اعزاز دیا گیا، انڈر آفیسر محمد طلحہ ایاز نے کمانڈنٹ اعزازی چھڑی حاصل کی۔شہباز شریف نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاسنگ آوٹ پڑیڈ میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اورعزم کا نشان ہیں۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دو قومی نظریہ کاکول میں آرمی چیف کی بنیاد

پڑھیں:

پی ٹی آئی راہنماؤں کو بے بنیاد سزائیں دی گئیں، عمر ایوب

اپنے آبائی علاقے ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گے، اس وقت پاکستان میں عدلیہ نام کی کوئی چیز نہیں، یہاں لاء اینڈ آڈر اور عدل و انصاف ہے ہی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی راہنماؤں کو بھی بے بنیاد سزائیں دی گئیں۔ اپنے آبائی علاقے ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گے، اس وقت پاکستان میں عدلیہ نام کی کوئی چیز نہیں، یہاں لاء اینڈ آڈر اور عدل و انصاف ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دوسرے پارٹی راہنماوں کو غلط سزائیں دی گئیں، یہ ٹوٹل فراڈ چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بیگم کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، سابق وزیراعظم کے طور پر ان کو جو سہولیات ملنی چاہیے تھی وہ نہیں مل رہیں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے پاکستان میں جلد از جلد امن آئے اور پاکستان آگے بڑھے، شاہ محمود قریشی 9 مئی کے دن موقع پر تھے ہی نہیں، وہ اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے کراچی میں موجود تھے، ان پر بے بنیاد مقدمات بناۓ گئے۔ عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ ان پر اور بھی کیسز ہیں دعا ہے وہ جلد از جلد رہا ہوں، وہ پارٹی کے سینئر راہنما ہیں اور وائس چیئرمین ہیں، ساتھ مل کر پارٹی کے معاملات چلائیں گے، جب کہ پارٹی کے دوسرے راہنماؤں کو بھی بے بنیاد سزائیں دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی راہنماؤں کو بے بنیاد سزائیں دی گئیں، عمر ایوب
  • پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، احمد شریف چودھری
  • پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، ترجمان پاک فوج
  • پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بے بنیاد مقدمات کا سامنا ہے‘‘ حماد اظہر نے عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • ’’بے بنیاد مقدمات کا سامنا ہے‘‘ حماد اظہر نے عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو چلتی کار پر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا
  • پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سےمذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
  • سوشل میڈیا اور ہم