City 42:
2025-04-26@12:12:04 GMT

ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے بھرپور شرکت کی۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) کے ساتھ گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئے۔تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، غیر ملکی سفارتکار، اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔

گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تقریب میں آمد پر سلامی پیش کی گئی جبکہ بگل بجا کر وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد کا اعلان کیا گیا اور انہیں بھی خصوصی سلامی دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

تقریب میں اعزازی شمشیر انڈر آفیسر محمد حنان ملک نے حاصل کی، صدارتی طلائی تمغہ انڈر آفیسر زین العابدین کے حصے میں آیا، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل نیپال سے تعلق رکھنے والے کیڈٹ کو عطا کیا گیا۔
لیڈی کیڈٹ لائبہ رحمان کو بھی خصوصی اعزاز سے نوازا گیا، اور انڈر آفیسر محمد طلحہ ایاز نے کمانڈنٹ اعزازی چھڑی حاصل کی۔

قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے میچ  میں ڈرامائی آغاز 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسپیشل سروس گروپ کے کمانڈوز کی چراٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

اسپیشل آپریشنز اسکول (ایس او ایس) چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈوز کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ایس او ایس چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس 83 اور سولجر کمانڈو کورس 102 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی ۔ آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس کے 15 افسران پاس آؤٹ ہوئے، جن میں 2 کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے ۔

سولجر کمانڈو کورس کے 121 جوانوں میں 3 کا تعلق پاکستان ائیر فورس اور 25 کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے ۔ جنہوں نے تربیت کامیابی سے مکمل کی ۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی میجر جنرل جواد احمد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ، جنہوں نے ٹریننگ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے آفیسرز اور جوانوں میں انعامات تقسیم  کیے۔

مہمانِ خصوصی نے تربیت مکمل کرنے والے جانبازوں کو ایس ایس جی کے ونگز بھی لگائے ۔ تربیت مکمل کرنے والے افسروں اور جوانوں کے والدین اور اہل خانہ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

ایس ایس جی ضرار کے چاک و چوبند دستے نے رولنگ فائر اور جوڈو و مکسڈ مارشل آرٹ کے دستوں نے عملی مظاہرے پیش کیے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، کیڈٹس میں اعزازت اور انعامات تقسیم
  • پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، کیڈٹس میں اعزازت اور انعامات تقسیم
  • اسپیشل سروس گروپ کے کمانڈوز کی چراٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ
  • چراٹ میں ایس ایس جی کمانڈوز کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ
  • پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، سیاسی و عسکری قیادت شریک
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد آج ہوگا
  • وزیراعظم کا ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کیخلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کا عزم
  • حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
  • ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام