پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، سیاسی و عسکری قیادت شریک
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
سٹی42: پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب جاری ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے بھرپور شرکت کی۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اس شاندار تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) گیسٹ آف آنر کے طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو آمد پر روایتی جنرل سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا اور کیڈٹس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی شریک ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔