دو قومی نظریہ، جنرل عاصم منیر اور بھارتی گودی میڈیا کا فریب
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
دو قومی نظریہ، جنرل عاصم منیر اور بھارتی گودی میڈیا کا فریب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز
دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے۔مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ یکسر مختلف ہے ۔
دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں، حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈا سے چھپاتے ہوئے بھارتی گودی میڈیا نے دو قومی نظریے کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔
بانی پاکستان قائد اعظم نے واضح الفاظ میں دو قومی نظریے کو بیان کیا تھا۔ جب کہ حالیہ دنوں میں آرمی چیف نے جب دو قومی نظریہ کی بات کی اور قائد کے الفاظ کو دہرایا تو گودی میڈیا کو آگ لگ گئی۔
بھارتی میڈیا نے دو قومی نظریہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر ہندو کارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی۔ جب کہ درحقیقت دو قومی نظریہ کیا ہے اور اسے قائد اعظم نے کن الفاظ میں بیان کیا، درج ذیل اقتباس سے باآسانی سمجھا جا سکتا ہے:
’نہیں! مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان خلیج اتنی بڑی ہے کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی‘۔ (قائد اعظم محمد علی جناح، 1924)
اسی طرح ایک موقع پر قائد اعظم نے فرمایا:
’ مسلمان، ہندوؤں کے ساتھ کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔۔؟‘۔
قائد اعظم محمد علی جناح واضح اور واشگاف الفاظ میں بتا دیا تھا کہ
’ہندو اور مسلمان دو مختلف مذہبی فلسفوں، معاشرتی روایات اور ادب سے تعلق رکھتے ہیں‘۔
انہوں نے مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان خلیج کا ان الفاظ میں واضح کیا:
’ہماری تاریخ، ثقافت، فن تعمیر، موسیقی، قوانین، فقہ اور سماجی تانے بانے زندگی کے ضابطوں میں مختلف ہیں‘۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے یہی خیالات تھے جنہیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب کے دوران باالفاظ دیگر دہریا کہ:
’ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں‘۔۔۔ ’ہمارا مذہب ، رسم و رواج ، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں‘۔۔۔’ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک قوم نہیں‘۔۔۔ ’ہمارے آبا و اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی‘۔۔۔ ہم نے پاکستان کیلئے بہت سی قربانیاں دیں،ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اپنے روایتی جھوٹے پروپیگنڈے سے تاریخ کو مسخ نہیں کر سکتا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار، بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے: خواجہ آصف پہلگام واقعہ: سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، ڈار کا جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب کے عزم کا اعادہ پہلگام واقعے پر غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے، عمر ایوب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی فضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دو قومی نظریہ گودی میڈیا
پڑھیں:
مودی سرکار کے اقدامات سے دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوا، اویس لغاری
ملتان میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے پاکستانی ریاست کو بڑا نقصان پہنچایا، مہنگائی کی شرح نون لیگ کی حکومت سے پہلے 40 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قرضوں میں 1500 ارب روپے کا اضافہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی ظلم اور بربریت واضح ہونے کے بعد دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوا۔ پنجاب کے ضلع ملتان میں اپنے ایک بیان میں اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے پاکستانی ریاست کو بڑا نقصان پہنچایا، مہنگائی کی شرح نون لیگ کی حکومت سے پہلے 40 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قرضوں میں 1500 ارب روپے کا اضافہ کیا،
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت میں پورا پنجاب صاف ہوا، بہتر صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کرنا مریم نواز کا ویژن ہے۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ 3 ہزار 6 سو ارب روپے بڑے ذخیرہ اندوزوں کے کارخانوں سے نکالے، ایک کروڑ 80 لاکھ بجلی کے میٹر میں 60 فیصد ریلیف دیا گیا، نون لیگ کی حکومت میں رشوت کی شرح کم ہوئی، پچھلے ایک سال میں پاور کمپنیز سے 160 ارب روپے حکومتی خزانے کے بچائے ہیں۔